Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا راناثناءاللہ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء راناثنا...
شائع 09 جولائ 2021 12:02pm

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب )نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماء راناثنا ءاللہ کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءراناثناءاللہ کی ضمانت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ،راناثناء اللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج کی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظوری کوچیلنج کرنے کا پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے تحت نیب پراسیکیوشن ٹیم نے ضمانت منسوخی کیلئے اپیل تیار کر لی ۔

یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نےلیگی رہنماء کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت منظورکی تھی۔

NAB

Supreme Court

Rana Sanaullah

lahore