پاکستان: موڈرنا کن ویکسینیشن سینٹرز میں دستیاب ہوگی؟
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک جانے والے افراد کو موڈرنا ویکسین لگانے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری این سی او سی کے بیان کے مطابق موڈرنا ویکسین پاکستان بھر میں 49 ویکسینیشن سینٹر پر دستیاب ہوگی۔
موڈرنا پنجاب کے 15، سندھ کے 2، خیبر پختونخوا کے 13، بلوچستان کے 3، اسلام آباد کے 5، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 5 اور گلگت بلتستان کے 6 ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔
٭ پنجاب
موڈرنا ویکسین پنجاب میں لاہور کے ایکسپو اور ایل ڈی اے سپورٹس کمپلکس، راولپنڈی میں ریڈ کریسنٹ سی وی سی، سرگودھا میں سول ڈیفنس ہال، فیصل آباد میں سمنا آباد سپورٹس کمپلیکس، ملتان میں قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ، گجرانوالہ میں ڈی ایچ او آفس سی وی سی، بہاوالپور میں ریڈ کریسنٹ سی وی سی، ڈی جی خان میں کنال ریسٹ ہاؤس میڈیکل کالج، ساہیوال میں ساہیوال کلب (پناہ گاہ)، رحیم یار خان میں شیخ خلیفہ الائیڈ ہیلتھ سکول، گجرات میں عزیز بھٹی ہسپتال، سیالکوٹ میں ہاکی سٹیڈیم، جہلم میں کامپری ہینسو بوائز سکول، چکوال میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفس کے ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔
**٭ سندھ **
سندھ میں دو مقامات پر موڈرنا ویکسین دستیاب ہوگی جن میں کراچی میں ایکسپو اور جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں واقع سینٹرز شامل ہیں۔
٭ خیبرپختونخوا خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 13 مقامات پر موڈرنا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جن میں پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال، خیبر ٹیچنگ ہسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس، ایبٹ آباد میں ایوب ٹیچنگ ہسپتال، سوات میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال اور سول ہسپتال مٹہ، مانسہرہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، اپر دیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، لوئر دیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، باجوڑ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، کوہاٹ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو ہسپتال، مردان میں ایم ایم سی ہسپتال شامل ہیں۔
٭ بلوچستان بلوچستان میں صرف کوئٹہ میں تین مختلف مقامات پر موڈرنا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں بےنظیر ہسپتال، ایس پی ایچ بی ایم سی ہسپتال، بی ایم سی ہسپتال شامل ہیں۔
٭ اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ مقامات پر ویکسین کی سہولت دستیاب ہے، جن میں ایف نائن پارک، فیڈرل جنرل ہسپتال، پمز ہسپتال، آر ایچ سی ترلائی، سی ڈی اے ہسپتال جی سکس شامل ہیں۔
٭ گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں 6 مقامات پر موڈرنا ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گلگت میں ایم وی سی اور سی وی سی صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال، ہنزہ میں ایم وی سی، سکردو میں ایم وی سی، غذر میں ایم وی سی اور سی وی سی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہ کچ میں سہولت دستیاب ہے۔
٭ آزاد کشمیر
آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں پانچ مقامات پر ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جن میں مظفرآباد میں اے جے کے یونیورسٹی، میر پور میں بلدیہ ہال، پونچھ میں سپورٹس کمپلکس، کوٹلی میں بلدیہ ہال اور باغ میں ڈسٹرکٹ کمپلس شامل ہیں۔
قبل ازیں پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور کورونا وبا کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ پاکستان موڈرنا ویکسین اپنے ان شہریوں کو لگائے گا جو کہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ بعض ممالک چین کی تیار کردہ ویکسین لگانے والے افراد کو اپنے ہاں داخلے کی اجازت نہیں دیتے۔
امریکا کی جانب سے بھیجی گئی موڈرنا ویکسین کی ڈھائی کروڑ خوراکیں مل گئی ہیں ۔ یہ خاص کر ان کے لیے ہیں جنہیں کام یہ تعلیم کے لیے ان ممالک کا سفر کرنا ہے جو کہ مخصوص ویکیسن کو ہی قبول کرتے ہیں۔
جمعے کو امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان کو مل گئی تھی۔ موڈرنا ویکسین کی یہ کھیپ کوویکس، یونسیف اور حکومت پاکستان کی شراکت سے پاکستانی عوام کے لیے مہیا کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.