Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیر پور اور لاہور میں ٹریفک حادثات، 9 افراد جاں بحق، 15 زخمی

خیرپور،لاہور:خیر پور اور لاہور میں ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں...
شائع 04 جون 2021 03:10pm

خیرپور،لاہور:خیر پور اور لاہور میں ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب کار ٹائر پھٹنے کے باعث مخالف سمیت سے آنے والے مسافر کوچ سے جا ٹکرائی،حادثے میں پانچ افراد جاں بحق،15 زخمی ہوگئے

خیرپورپولیس کے مطابق پنجاب سے کراچی جانےوالی تیزرفتارکارٹائرپھٹنےکےباعث سامنےسےآنے والی مسافرکوچ سے جاٹکرائی،جس کے نتیجے میں 5افرادزندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 15افرادزخمی ہوگئے ،جنہیں سول اسپتال خیرپورمنتقل کردیا گیا،جن میں سے 2زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مسافرکوچ کراچی سے شکارپورجبکہ کار پنجاب سے کراچی جارہی تھی،کارمیں سوار 7میں سے 5افرادجاں بحق ہوئے جن کا تعلق خانیوال سے ہے جن کے نام کی شناخت نہیں ہوسکی۔

لاہور میں بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 4افراد جاں بحق

دوسری جانب لاہور میں فیروز پور روڈ پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہورمیں فیروز پور روڈ پر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ جاں بحق افراد میں3بچےاورخاتون شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک حادثےمیں4افراد کےجاں بحق ہونےپراظہار افسوس

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور میں ٹریفک حادثےمیں3 بچوں اورخاتون سمیت 4افراد کےجاں بحق ہونےپرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے افسوسناک واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتےہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کخلا ف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

traffic accident

condemns

Khairpur