Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی...
شائع 01 جون 2021 01:45pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ اورتربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے 4 ایف سی اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے شہید ایف سی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے یکجان ہے۔

عثمان بزدار نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Usman Buzdar

cm punjab

terrorist attack

quetta

lahore

condemns

turbat