Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد عمر نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے مسلم لیگ (ن)کے...
شائع 24 مئ 2021 09:16am

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمرنے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لندن غیر جگہ ہے ،لندن میں نوازشریف پر حملے کا علم نہیں،پاکستان ان کا ملک ہے، نوازشریف پاکستان آئیں، سرکار دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ اُنہیں محفوظ جگہ پر رکھے گی،جیل سے زیادہ محفوظ جگہ کوئی نہیں۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کی سیاست کی بنیاد انصاف ہے اور وہ اپنے منشور سے پیچھے کبھی نہیں ہٹیں گے،جہانگیر ترین کخلاعف کیسز میں قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

london

asad umar

Nawaz Sharif

پاکستان

اسلام آباد

Federal Minister

return home

attack