Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس آج نیو یارک میں منعقد ہو گا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کااجلاس آج نیو یارک میں منعقد ہو...
شائع 20 مئ 2021 05:41pm

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کااجلاس آج نیو یارک میں منعقد ہو گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی خطاب کریں گے۔اجلاس میں ترکی فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر قرارداد پیش کرے گا، پاکستان اس قرارداد کا کو سپانسر ہوگا۔

یواین جنرل اسمبلی کااجلاس پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے منعقد ہو گا۔ترکی فلسطین پر حالیہ اسرائیلی جارحیت پر قرارداد پیش کرے گا۔پاکستان اس قرارداد کا کو سپانسر ہوگا۔ قرارداد پر پاکستان اور ترکی دیگر ممالک کی حمایت کے حصول کےلئے کوشاں ہیں۔

سفارتی ذرائع کاکہنا ہے کہ بیشتر ممالک نے قرارداد پر حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اورترکی کی مطلوبہ اکثریت کا حصول متوقع ہے۔قرارداد میں چار نکات پر زور دیا جائے گا۔فلسطینیوں کا قتل عام فوری طور پر رکوائے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔موجودہ صورتحال کو فلسطین تنازع کی بجائے اسرائیلی جارحیت کے طور پر متعارف کرانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔اسرائیل کے جنگی جرائم پر اس کے احتساب کی بات ہوگی۔فلسطین کے دو ریاستی دیرینہ حل اور القدس شریف کے بطور دارلحکومت فلسطینی ریاست پر زور دیا جائے گا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لاینز پر شاہ محمود قریشی مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں امریکا کے پاس قرارداد کو ویٹو کرنے کااختیار نہیں ہے۔

پاکستان

Turkey

Palestine

Resolution

gaza conflict

Israel Aggression

UN GENERAL ASSEMBLY

FM Shah Mehmood Qureshi