Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب کا شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کی...
شائع 11 مئ 2021 03:30pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )نے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف کی ضمانت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو ضمانت دینے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں فوری اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم شہبازشریف کی ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں حقائق نظر اندازکئے گئے، ان حقائق کی روشنی میں سپریم کورٹ میں فوری طور پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ملزم شہبازشریف کیخلاف کرپشن ریفرنس میں پیش کئے گئے شواہد کی روشنی میں تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کے تمام اقدامات آئین و قانون کے مطابق کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر سر انجام دیئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

NAB

LHC

Shehbaz Sharif

Supreme Court

lahore

Bail