Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب بھرمیں صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین...
شائع 11 مئ 2021 12:08pm

لاہور:پنجاب بھرمیں صحافیوں کوترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی سفارشات منظور کر لیں۔

پنجاب بھر میں صحافتی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کی صحافی برادری کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کی سفارشات منظور کر لیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ عید کے بعد صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا آغاز کر دیاجائے گا،پریس کلبز میں خصوصی سینٹرز کے قیام کا بھی جائزہ لیا جائے،ویکسین لگانے کے حوالے سے صحافی برادری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ صحت کو اس ضمن میں جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے ہدایت کی ہدایت بھی جاری کیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

punjab

corona vaccine

journalist