Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چینی کمپنی کا سندھ حکومت کو کورونا ویکسین دینے سے انکار

چینی کمپنی نے سندھ حکومت کو کورونا ویکسین دینے سے انکار کر دیا۔...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 08:47am

چینی کمپنی نے سندھ حکومت کو کورونا ویکسین دینے سے انکار کر دیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سندھ حکومت کو این او سی جاری کرے، تا کہ سندھ حکومت کورونا ویکسین امپورٹ کر سکے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے مطالبہ پر ردعمل بھی دے دیا ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خریداری کا عمل جاری رہے گا، اور اگر کوئی صوبائی حکومت خود سے ویکسین کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو وفاقی حکومت اس کی معاونت کرے گی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خود سے کورونا ویکیسن کی خریداری کر سکتی ہے، اور اسے خود سے ویکسین کی خریداری پر کوئی این اوسی درکار نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کہ صوبائی حکومت کو ویکسین کی خریداری کیلیے وفاقی حکومت کی اجازت درکار ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اجازت کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے لیکن اس کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔

corruption

پاکستان

Asif Ali Zardari

Sindh government

Bilawal Bhutto Zardari

covid vaccine