Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب کو شدید متاثر...
شائع 14 مارچ 2021 11:45am

برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب کو شدید متاثر کردیا ، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے7 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا اور متاثرہ شہرں میں مارکیٹیوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے جبکہ صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی پنجاب کے شہر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان ، راولپنڈی اور سرگودھا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اور کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے جبکہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مزارت، درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے جبکہ تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیئے جائیں گے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

coronavirus

Smart lockdown

lahore

punjab

uk