Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں’

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر تیار ...
شائع 09 مارچ 2021 08:44pm

ایران نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہے۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کےمطابق حکومت ایران کے ترجمان علی ربیعی نے تہران میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران حالات حاضرہ سے متعلق سوالوں کے جواب دیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہے مگر امریکا نے تاحال اس معاملے میں تاخیر سے کام لیا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں ایرانی قیدی امریکی دباو کے باوجود قید خانوں میں ہیں۔

ربیعی نے مزید کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز امریکی پابندیوں کو بلامشروط ختم کرنے پر منحصر ہے۔

بشکریہ: ٹی آر ٹی

Iran

prisoners

USA