Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے اراکین پر حملے کیخلاف قرارداد

مسلم لیگ نون کے اراکین قومی اسمبلی پر اسلام آباد میں تحریک انصاف...
شائع 06 مارچ 2021 09:30pm

مسلم لیگ نون کے اراکین قومی اسمبلی پر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کے حملے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد میں ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رکن رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سینیٹر مصدق ملک اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ عمران خان کی تربیت کا نتیجہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ بدتمیزی اور گھیراﺅ کی سیاست کو فروغ دیا ہے، یہ ایوان ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔

PML N

punjab assembly

Resolution

PTI workers