Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'قوم کرپشن کی داستانیں آج تک نہیں بھولی'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قوم...
شائع 05 مارچ 2021 07:53pm

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ قوم کرپشن کی ہوشربا داستانیں آج تک نہیں بھولی۔ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان صرف ڈرامہ ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری اور سندھ کا شہزادہ ”ابو بچاؤ تحریک“چلا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیٹ پر پیسے کے بل بوتے پر جیت کر ڈونگرے برسانے والوں میں کوئی شرم ہے نہ حیا۔ پہلے یہ بائیکاٹ کا ڈھونگ رچاتے رہے اور پھر انتہائی ڈھٹائی سے انتخابات میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ استعفوں کی طرح تحریک عدم اعتماد کا اعلان بھی ان کے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سندھ کا شہزادہ پہلے صوبہ سندھ کی ابتر حالت پر توجہ دے، سندھ کا جو حال پیپلز پارٹی نے کیا، کوئی دشمن بھی ایسا نہیں کرتا۔ پی ڈی ایم عناصر نے ہر موقع پر عوام کو تنہا چھوڑا ہے۔

corruption

Nawaz Sharif

ECP

Firdous Ashiq Awan