Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

منی لانڈرنگ کیس:نیب نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ...
شائع 18 فروری 2021 12:18pm

لاہور:منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب نے اپنا جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا،نیب نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کیلئے دائر درخواست کی نیب نے مخالفت کردی۔

نیب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہو چکی ہے، گزشتہ درخواست ضمانت کی گراؤنڈز پر ہی دوبارہ درخواست دائر کر دی گئی ۔

نیب نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اور ناجائز اثاثے بنائے، ان کے کیس میں غیر معمولی حالات نہیں ہیں، حمزہ شہباز نے نیب کی بدنیتی بارے کوئی ثبوت درخواست کے ساتھ لف نہیں کئے۔

نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کرے۔

NAB

LHC

money laundering case

hamza shahbaz

lahore

punjab assembly