Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کیخلاف...
اپ ڈیٹ 08 فروری 2021 12:25pm

اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جمیعت علماء اسلام پاکستان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کیخلاف دائر کی گئی۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جے یو آئی نے کہا ہے کہ صدر کے جاری کردہ غیر آئینی اور غیر قانونی آرڈیننس کا نوٹس لیا جائے،الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے،سپریم کورٹ میں زیر سماعت ریفرینس کے دوران آرڈیننس جاری کرنا توہین عدالت ہے، آرڈیننس جاری کرکے حکومت نے آئین کو روند ڈالا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ اور عدلیہ کے اختیارات کو پامال کیا ہے،حکومت نے آرڈیننس جاری کرکے الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات کو خود استعمال کرنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کرے۔

Supreme Court

اسلام آباد

apeal

Senate election

JUIF