Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس:نواز شریف کی جائیداد قرقی کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور:احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے ...
شائع 25 جنوری 2021 11:37am

لاہور:احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف کی جائیداد قرقی کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں تفتیشی افسر کو نواز شریف کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا،جس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے نوازشریف کی جائیداد قرقی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ نوازشریف کی تمام جائیداد قرق کردی گئی ہے،ڈی جی نیب مزید اس حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کیلئے طلب کیا ہے۔

accountability court

NAB

Nawaz Sharif

lahore