Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'رقم پاکستان منتقل ہوگی توقانون لاگو ہوگا'

بانی رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کہتے ہیں 3ملین ڈالرز...
شائع 20 جنوری 2021 09:42pm

بانی رکن پاکستان تحریک انصاف اکبر ایس بابر کہتے ہیں 3ملین ڈالرز کےثبوت ہم نےدیےہیں۔پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں غیرقانونی ذرائع سےپیسہ آیا۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپکا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاقانون کےمطابق پاکستانی شہری ہی فنڈز دے سکتاہے۔عدم اعتمادالیکشن کمیشن پرنہیں،کمیٹی پر کیا۔اسکروٹنی کمیٹی پرالیکشن کمیشن نےبھی عدم اعتمادکیا۔کمیٹی نے اپناکام درست طریقےسےنہیں کیا۔الیکشن کمیشن کےعدم اعتمادکےباوجودکمیٹی کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہااگرہمارےثبوت درست نہیں توفیصلہ دےدیاجائے۔امریکاکےعلاوہ دیگرممالک سےفنڈنگ کےثبوت بھی دےدیےہیں۔پی ٹی آئی کاجمع کرایاگیاپلندہ جعلی ہے۔

پی ٹی آئی رہنمافرخ حبیب کاکہناتھا کہ اکبرایس بابرچھوٹی بات کوبڑابناکرپیش کررہےہیں۔بیری شنیب اورآصف چوہدری ایک لاء فرم میں کام کرتےہیں۔اکبرایس بابر کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پرنکالاگیا۔آج اکبرایس بابر کاجھوٹ پکڑا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پراسرائیلی فنڈنگ کا الزام لگایاجارہاہے۔بیرون ملک مذہب کی بنیادپرپارٹنرشپ نہیں ہوتی۔ رقم پاکستان منتقل ہوگی تو قانون لاگو ہوگا۔پیسہ امریکا میں لیاگیااور وہی خرچ ہوگیا۔یہ لوگ اسرائیلی فنڈنگ ثابت کریں۔

ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہانوازشریف کوتنخواہ نہ لینےپرنکالاگیا۔انصاف ہوناچاہیئےاورہوتاہوانظرآناچاہیئے۔

انہوں نے کہافارن فنڈنگ کیس کو7سال ہوگئےہیں۔غیرملکی کمپنی یاشہری سےفنڈزنہیں لےسکتے۔پی ٹی آئی نے غیرملکی فرم سےپیسےلئے۔

ECP

faisla aap ka

Aaj News program

foreign funding

Akbar S. Babar

pti foreign funding case