جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی
اسلام آباد:جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتےہوئےاپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کردیا۔
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد جماعت اسلامی نے بھی صدارتی ریفرنس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو اپنی رائے سے آگاہ کر دیا ۔
عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی مقاصد کیلئے سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کر رہی ہے، سیاسی معاملات میں مداخلت سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری متاثر ہوگی، وقتاً فوقتاً سیاسی یا فوجی حکومتیں اپنے غیر آئینی آور غیر قانونی اقدامات کو قانونی شکل دینے کیلئے سپریم کورٹ میں لاتی رہی ہیں۔
جماعت اسلامی نے مؤقف اپنایا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سپریم کورٹ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو متنازعہ معاملات سے الگ رکھے، سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس جواب دیئے بغیر صدر مملکت کو واپس بھجوائے۔
Comments are closed on this story.