Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: نامعلوم افراد کے ہاتھوں تاجر رمضان کے قتل کا ڈراپ سین

لاہور میں چند ماہ قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں تاجر رمضان کے قتل...
شائع 16 جنوری 2021 09:35am

لاہور میں چند ماہ قبل نامعلوم افراد کے ہاتھوں تاجر رمضان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتل کوئی اور نہیں تاجر کا بیٹا ہی نکلا جس نے جائیداد کی خاطر اپنے ہی باپ کو اجرتی قاتلوں سے موت کے گھاٹ اتروایا۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں چند ماہ قبل تاجر رمضان کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا اور اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے عدنان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس نے تفتیش کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مقتول کے بیٹے کو بھی شامل تفتیش کیا تو تمام معاملہ کھل کر سامنے آگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو شوٹرز کی مدد سے قتل کروایا۔ ملزم عدنان نے دو شوٹرز کو 12 لاکھ روپے پر اپنے باپ کو قتل کرنے پر راضی کیا۔ شوٹرز کو پانچ لاکھ ایڈوانس دیئے اور باقی رقم کام ہونے کے بعد ادا کی گئی۔

واردات کیلئے ملزمان نے 35 ہزار روپے کا پستول بھی خریدا تھا، پولیس نے بیٹے عدنان سمیت دونوں شوٹرز اور اسلحہ بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان

lahore

Murder

Target Killing