Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  
Live
turkiye

ہم جنس پرستی پر مبنی فلم شامل نہ کرنے پر ’ترکی کا فلم فیسٹیول‘ احتجاجاً منسوخ

فلم فیسٹیول منسوخ کرنے کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا
شائع 09 نومبر 2024 10:33am

ترکیہ کے شہر استنبول میں مشہور ہالی وڈ اداکار ڈینیئل کریگ کی فلم ”کوئیر“ کی نمائش پر پابندی لگنے پر تین روزہ ترکی کا فلم فیسٹیول منسوخ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ”کوئیر“ ولیم ایس بروز کے ناول پر مبنی ایک فلم ہے جس میں ڈینیئل کریگ نے ولیم لی کا کردار ادا کیا ہے، جو 1940 کی دہائی کا میکسیکو سٹی میں مقیم ایک ہم جنس پرست امریکی تارکین وطن تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم کا پریمیئر 81 ویں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ہوا اور یہ 27 نومبر 2024 کو امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔

تاہم اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’موبی‘ MUBI کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ اپ لوڈ کی گئی۔ جس میں 56 سالہ ہالی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ کی ہم جنس پرستی کے گرد گھومتی فلم کوئیر کی نمائش پر مقامی اتھارٹی کی جانب سے عائد پابندی کے خلاف احتجاجاً فلم فیسٹیول منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم موبی ترکیہ نے پوسٹ میں لکھا کہ ہم استنبول حکام کی جانب سے کوئیر کی نمائش پر پابندی کے باعث موبی فیسٹ استنبول 2024 کو منسوخ کرنے پر سخت مایوس ہیں۔ ہم نے اس کی تیاری میں کئی ماہ گزارے، اس کے لیے ہفتوں قبل اعلانات کیے گئے اور ہزاروں ٹکٹس بھی فروخت ہوئے۔

داداگیری 2 کے فاتح نتن چوہان چل بسے

موبی کی انسٹا پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی اور فنکارانہ آزادی کی اپنی اقدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم اپنے فنکاروں، سامعین اور شراکت داروں کی حمایت اور سمجھ بوجھ کی تعریف اور ان کے ساتھ ہر طرح کا اشتراک کرتے ہیں۔

خود کش حملے پر ترکی کا پلٹ وار، دو ملکوں میں فضائی حملے

عراق اور شمالی شام میں 60 افراد ہلاک ہوئے، ترکی فضائیہ نے 47 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شائع 24 اکتوبر 2024 07:19pm

ترکیہ کی فضائیہ نے عراق اور شام میں علیٰحدگی پسند کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ ان جوابی حملوں میں 60 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوٰی کیا گیا ہے۔

ترک وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کے 47 اہداف تباہ کردیے گئے۔ عراق میں 29 اور شمالی شام میں 18 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے بتایا کہ ترک حملوں میں 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انقرہ سے کچھ فاصلے پر واقع اسلحہ ساز ادارے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ترک وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ یہ خوش کش حملہ کردستان ورکرز پارٹی نے کروایا تھا جو دہشت گرد تنظیم ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ترکیہ کی نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے عراق میں پی کے کے اور شمالی شام میں وائے پی جی پر حملے کیے۔

ترک حکام نے بتایا کہ انقرہ سے چالیس کلومیٹر دور ضلع کہرامن کازن میں واقع ٹی اے آئی کے صدر دفتر پر دو مسلح افراد نے حملہ کیا تھا جنہیں سیکیورٹی فورسز نے پکڑ کر غیر مسلح کیا۔

ترک وزیرِداخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ گزشتہ روز دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں میں ٹی اے آئی کے ملازمین کے علاوہ ایک ٹیکسی ڈرائیور اور ایک گارڈ بھی شامل تھا۔ ترک وزیرِدفاع یسار گولر کا کہنا ہے کہ ترک حکومت تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ دو دن قبل نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے لیڈر دیولت باہسیلی نے پی کے کے لیڈر عبداللہ اوکلان کی مشروط پیرول پر رہائی کا عندیہ دیا تھا۔ عبداللہ اوکلان نے ایک عشرے تک ترک حکومت کے خلاف علیٰحدگی پسند تحریک کی قیادت کی ہے۔

ترکیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے پاکستانیوں کو کتنا خرچہ آئے گا؟

پاکستانی درخواست دہندگان کو سادی 3 مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی
شائع 22 اکتوبر 2024 12:59pm

حال ہی میں ترکیہ نے پاکستانی مسافروں کے لیے ایک ہموار الیکٹرانک ویزا سروس متعارف کرائی ہے، جسے وہ ترکش قونصل جائے بغیر ویزا کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

یہ سہولت اکتوبر 2024 تک شینگن ممالک برطانیہ، امریکا اور آئرلینڈ کے درست ویزا یا رہائشی اجازت نامے رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

ترکیہ کے ویزا کی درخواست دینے کے لیے، پاکستانی درخواست دہندگان کو ایک سادہ تین مراحل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست: ویزا کی درخواست کے لیے ترکیہ کی سرکاری ای ویزا ویب سائٹ ’evisa.gov.tr‘ ​​پر جائیں۔

ادائیگی: مطلوبہ تفصیلات پُر کریں اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ (ماسٹر کارڈ، ویزا، یا یونین پے) کا استعمال کرتے ہوئے 60 ڈالر کی ویزا فیس ادا کریں۔

ڈاؤن لوڈ: پروسیسنگ کے بعد درخواست دہندگان کو ان کا ای ویزا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے ایک لنک موصول ہوگا، جسے سہولت کے لیے ان کے ای میل پر بھی بھیجا جائے گا۔

ترکیہ کا ای ویزا حاصل کرنے کے لیے پاکستانی مسافروں کو اضافی دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جس میں واپسی کی تصدیق شدہ پرواز کا ٹکٹ اور بک شدہ ہوٹل کے انتظامات شامل ہیں۔ یہ تقاضے ان کے سفر کے مقصد اور دورانیے کی تصدیق میں مدد کرتے ہیں جو آن لائن درخواست کے عمل کو ہموار اور زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔

مالی طور پر، مسافروں کو دوران قیام روزانہ کم از کم $50 ڈالر ظاہر کرنا پڑیں گے، یعنی 30 دن کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے سیاح کو کم از کم $1,500 کی عکاسی کرنے والا بینک اسٹیٹمنٹ پیش کرنا ہوگا۔

ای ویزا کے اس نئے آپشن کے ذریعے پاکستانی سیاحوں کو ترکہ کے ثقافتی ورثے اور قدرتی مناظر کو دیکھنے میں مدد ملے گی۔

ترکیہ میں فوج کو ساتھ ملا کر بغاوت برپا کرنے والے فتح اللہ گولن انتقال کرگئے

تراسی سالہ گولن 1999 سے امریکا میں مقیم تھے، 100 ممالک میں اسکول قائم کیے۔
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 07:06pm

ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔

تیراسی سالہ فتح اللہ گولن انیس سو نناوے سے امریکا میں مقیم تھے، دو ہزار سولہ میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کے الزام میں فتح اللہ گولن کی تنظیم پر پابندی عائد کردی گئی۔

بعد ازاں فتح اللہ گولن نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے 5 دہائیوں کے دوران کئی بار فوجی بغاوت کا سامنا کیا، فوجی بغاوتوں کا مقابلہ کرنے والوں پر ایسا الزام لگانا توہین آمیز ہے۔

فتح اللہ گولن اپنی معتدل اسلامی تحریک جسے ہزمت’ یا ’خدمت‘ تحریک بھی کہا جاتا ہے کے بانی تھے جو زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہے۔

انہوں نے اپنے نظریات پھیلانے کے لیے ترکیے سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسکولوں کا نیٹ ورک بھی قائم کیا۔

پائلٹ دوران پرواز دم توڑ گیا، نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ

مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، ترجمان ایئر لائن
شائع 10 اکتوبر 2024 10:11am

ترکش ایئر لائن کو اس وقت نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پڑی جب دوران پرواز طیارے کا کیپٹن دم توڑ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ایئر لائن سئٹل سے استنبول جارہی تھی کہ اس دوران 59 سالہ پائلٹ ایلسیہن بے ہوش ہوگیا۔ ایئرلائن کے ترجمان نے ایکس پر بتایا کہ ’طبی امداد دینے کے باوجود طیارے کا کیپٹن کو ہوش نہیں آیا جس کے بعد کو پائلٹ نے کیپٹن کے فرائض انجام دیے اور نیویار کے میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ٹریکنگ سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، پرواز بدھ کی صبح 6 بجے سے ٹھیک پہلے نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔ سیئٹل سے پرواز کے آٹھ گھنٹے بعد طیارہ نیویارک میں اترا۔

آنجہانی پائلٹ 2007 سے ترکش ایئر لائنز کے ساتھ منسلک تھا۔ ترجمان کے مطابق اس نے 8 مارچ کو مکمل طبی معائنہ کروایا تھا جس میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔

ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں کے لیے نیویارک سے ان کی منزل تک پہنچنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

پائلٹ کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ عام طور پرپائلٹس کو ہر12 ماہ بعد طبی معائنہ کرانا پڑتا ہے جب کہ 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہر چھ ماہ بعد اپنے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی تجدید کرانی ہوتی ہے۔

ترک صدر بھی جنرل اسمبلی میں کشمیر کو بھول گئے، شہباز شریف کے سوا کسی نے ذکر نہ کیا

رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو ہٹلر قرار دے دیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کا تذکرہ بھی کیا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2024 12:14pm

امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس ہوا جس میں دنیا بھر سے مملکت سربراہان نے شرکت کی اور اہم سیاسی امور اور اسکے نتیجے میں رونما ہونے والے عالمی مسائل اجاگر کیے۔ ترکیہ کے صدر نے بھی خطاب کیا لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان جنرل اسمبلی میں کشمیر کو بھول گئے جبکہ وزیراعظم شبہاز شریف کے سوا کسی نے بھی مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر نہیں کیا۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دے دیا اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کا تذکرہ کیا لیکن کشمیر پر بات کرنا بھول گئے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ ’کئی برسوں کے بعد پہلی مرتبہ ترکیہ کے صدر نے جنرل اسمبلی کی سالانہ تقریر میں کشمیر کا مسئلہ نہیں اٹھایا۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردغان کئی برسوں سے اقوام متحدہ میں اپنی ہر تقریر میں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔ 2020 کے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے ارٹیکل 370 کو ختم کرنے سے معاملات مزید الجھ گئے ہیں۔

امریکا میں مقیم پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا کہ ’جنرل اسمبلی سالانہ اجلاس میں 193 ارکان میں کوئی بھی نمائندہ یا حکومت خطاب کرسکتا ہے، پاکستان کے وزیراعظم کے سوا کسی کی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہ ہو تو سوچیں کہ اقوام متحدہ کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کے حل پر پاکستانی جذبات کتنے غیرحقیقت پسند ہیں۔

2021 کے اپنے خطاب میں رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ ہم 74 سال سے یہ موقف اپنائے ہوئے ہیں کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے اور ایک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

گزشتہ برس بھی اپنے خطاب میں رجب طیب اردغان نے کہا تھا کہ خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

دوسری جانب اس معاملے کے تناظر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا زور و شور سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ کشمیر اب عالمی مسئلہ نہیں ہے اور دنیا اسے قدر کی نگاہ نہیں دیکھتی۔

پاکستان کی دو سرجڑی بہنوں کا ترکی میں کامیاب آپریشن

جڑواں بہنوں منال اور مرہا کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی عمر 11 ماہ ہے۔
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2024 11:02pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کی دو سرجڑی بہنوں کو ترکیہ میں کامیاب آپریشن کے بعد علیحدہ کردیا گیا۔

بچیوں کے والدین کی اپیل پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے بچیوں کا علاج ترکی میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جڑواں بہنوں منال اور مرہا کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کی عمر 11 ماہ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بچیوں کو علیحدہ کرنے کے لیے 2 آپریشن کیے گئے، 19 جولائی کو ہونے والا دوسرا آپریشن 14 گھنٹے جاری رہا۔

دھڑ سے جُڑی بہنوں میں سے ایک نے سابق امریکی فوجی افسر سے شادی کرلی

جڑواں بہنوں کو علیحدہ کرنے کے پورے عمل میں ڈاکٹروں اور طبی عملے سمیت 60 افراد کی ٹیم نے حصہ لیا۔

بچیوں کے والدین نے کامیاب آپریشن پر ترک صدر ایردوان، طبی عملے اور بچیوں کے علاج میں شامل تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

ترکیے 13 سال بعد عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے تیار

غزہ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا، عرب لیگ کے ارکان سے ترکیے کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔
شائع 10 ستمبر 2024 12:11am
ترک صدر ہکان فدان
ترک صدر ہکان فدان

ترک سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ منگل کو مصر کے دارالحکومت قائرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترکیے کے وزیرِخارجہ بھی شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں غزہ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں ترکیے 13 سال بعد شریک ہو رہا ہے۔

ترک قیادت غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتا رہا ہے اور عالمی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف قتلِ عامہ کے الزام کے تحت مقدمات کے حوالے سے فعال کردار کرتا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں عرب لیگ کے رکن ممالک سے ترکیے کے تعلقات زیادہ خوش گوار نہیں رہے۔

مصر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے ترکیے کے تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں۔ شام کی قیادت کو ترکیے سے شکایات لاحق رہی ہیں۔ غزہ پر اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے کانٹیکٹ گروپ سے ترکیے نے وابستگی اختیار کی تاکہ اس قضیے کا فوری حل تلاش کیا جاسکے۔

ترک ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک وزیرِخارجہ ہکان فدان کو عرب لیگ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی دعوت اس بات کا مظہر ہے کہ عرب لیگ کے ارکان ترکیے کے علاقائی کردار کو اہمیت دیتے ہیں۔ انقرہ بھی اس گروپ کے ارکان سے اداروں کی سطح پر تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔

ترکیہ میں داعش کے 100 سے زائد مشتبہ ارکان گرفتار

چھاپے انقرہ اور استنبول میں مارے گئے، جنوری 2023 سے اب تک 3600 ارکان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
شائع 30 اگست 2024 05:38pm

ترکیہ میں حکام نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران انتہا پسند گروپ داعش کے 100 سے زیادہ مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

2017 میں ایک نائب کلب میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں سمیت ترکیہ میں دہشت گردی کے بہت سے واقعات کی ذمہ داری داعش قبول کرتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ترکیہ کے وزیرِداخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ جن چھاپوں میں داعش کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے وہ دارالحکومت انقرہ کے علاوہ ملک کے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی مارے گئے۔

تازہ ترین کارروائیوں میں گرفتار کیے جانے والوں کی تعداد 119 تک ہے جبکہ ماہِ رواں کے اوائل میں بھی مختلف کارروائیوں کے دوران 99 گرفتاریاں ظاہر کی گئی تھیں۔

2019 میں نام نہاد خلافت کے خاتمے کے بعد داعش کے بہت سے ارکان نے ترکیہ میں روپوشی اختیار کی تھی۔ یہ ارکان منظرِعام پر آئے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترکیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 سے اب تک داعش سے تعلق رکھنے والے کم و بیش 3600 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :

داعش سے سب سے زیادہ خطرہ ترکی کو ہے،جو بائیڈن

داعش اور کرد ملیشیا خطرہ ہیں، ترک صدر

داعش کے خلاف ہم اکيلے ہی جنگ لڑ رہے ہيں،ترک صدر

کم عمر عازم حج کی درجہ حرارت سے موت، ڈاکٹر کا بڑھتے درجہ حرارت پر بچوں کی جان سے متعلق خدشہ

حال ہی میں کم عمر بچے کی شدید گرم موسمی صورتحال کے باعث حالت خراب ہوئی ہے
شائع 14 جون 2024 03:44pm
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، نیوز فلیش/ بائیں تصویر، عرب میڈیا
تصویر بذریعہ: دائیں تصویر، نیوز فلیش/ بائیں تصویر، عرب میڈیا

حال ہی میں سعودی عرب میں عازمین حج کے ساتھ موجود کم عمر بچے کی موت پر جہاں سوشل میڈیا صارفین افسردہ ہیں وہیں اب ڈاکٹرز کی جانب سے بچوں کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کم عمر ترین بچہ شدید گرمی برداشت نہ کر سکا اور انتقال کر گیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بچے سے متعلق خبر بھی وائرل ہوئی۔

اس سب میں ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے جہاں آن بورڈ ہونے والے شدید گرمی کے باعث کم عمر بچے کو شدید گرمی لگ گئی تھی، جس کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے والدین کو خبردار بھی کیا گیا ہے۔

واقعہ کیا تھا؟

دی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے شہر انتالیہ سے جرمنی کے شہر منسٹر جانے والی ماوی گوک ایئرلائنز کی پرواز میں درجہ حرارت 52 ڈگری تک محسوس کیا جا رہا تھا، جس کے بعد مسافروں کی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی تھی۔

کم عمر ترین عازم حج مکہ میں ماں کی گود میں انتقال کرگیا

مسافر کا بتانا تھا کہ جیسے ہی ہم نے ہوائی جہاز میں قدم رکھا تو جہاز کا درجہ حرارت بڑھا ہوا تھا، 5 ماہ کا شیر خوار بچہ بھی ہوائی جہاز میں موجود تھا، جبکہ والدین بچے کی خطرناک حالت دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے تھے۔

دی میرر کے مطابق آن بورڈ ڈاکٹر کی جانب سے شیر خوار بچے کی حالت دیکھ کر فورا صورتحال سے نمٹنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر کے مطابق اگر ہم نے ٹیک آف کیا تو بچے کی گرمی سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

کچرے میں پڑے نومولود کو خواجہ سرا نے اٹھا لیا

دوسری جانب ایئرلائن کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے جو کچھ ایئرکرافٹ میں ہوا۔ایئرکان کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم شدید گرم ہواؤں کے باعث غیر مؤثر رہا۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ مسافروں کی جانب سے ہیٹ سے متعلق شکایات دی جا رہیت ھیں، اور ہمارے کیبن کریو کی جانب سے پانین اور برف فراہم کی جا رہی تھی، ٹیکنیکل ناکامی کے باعث کیبن کا درجہ حرارت بڑھا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
شائع 13 جون 2024 12:13am

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ ترکیہ کے دوران میزبان ملک کے وزیر دفاع، کمانڈر جنرل اسٹاف، ترکیہ لینڈ فورسز کے کمانڈر، نیول کمانڈر اور ائیر فورس کے کمانڈرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ترک ایس ایس بی کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

سنہری مستقبل کیلئے بیرون ملک جانیوالا وزیر آباد کا شہری ایجنٹ نے قتل کردیا، اہل خانہ

بھتیجا اور بھانجا ایجنٹ کے چنگل سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گئے، اہل خانہ
شائع 08 جون 2024 12:50am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

سنہری مستقبل کیلئے ترکیہ جانے والا وزیر آباد کا شہری وقار احمد ایجنٹ کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا، بھتیجا اور بھانجا ایجنٹ کے چنگل سے بھاگ کر پاکستان پہنچ گئے۔

تھانہ علی پورچٹھہ کے رہائشی وقار کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کے پیارے کو ترکیہ کے بارڈر پر قتل کیا گیا۔

اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ اسمگلر عثمان نے ترکیہ پہنچانے کے 6 ہزار ڈالر طلب کیے، وقار احمد کے بھانجے حاشر اور بھتیجے ہاشم کے ہمراہ ترکیہ جانے کا معاہدہ ہوا۔

گھر والوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ایجنٹ نے تینوں پاکستانیوں کو اغواء کیا ، ایجنٹ عثمان نے 15 ہزار ڈالرز کےعوض تینوں کی رہائی مشروط کی تھی۔ جب کہ مغوی حاشر اور ہاشم اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگ کر وطن پہنچے، وقار ظالم ایجنٹ کے تشدد کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

ترکیہ میں ’آوارہ کتوں‘ سے متعلق بل پر ہنگامہ کیوں مچ گیا

صدر اردگان نے بھی سڑکوں پر موجود کتوں سے متعلق فیصلہ کر لیا
شائع 31 مئ 2024 10:18am
تصویربذریعہ: اے اے فوٹوز
تصویربذریعہ: اے اے فوٹوز

ترکیہ میں کتوں کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم اس فیصلے پر ترکیہ کی جانوروں کے حقوق کی تنظیم سمیت شہریوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

حال ہی میں ترکیہ کی جانب سے ایک قانون تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت سڑکوں پر گھومنے والے کتوں کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے موقف اپناتے ہوئے کہنا تھا کہ سڑک پر پھرنے والے کتے ٹریفک حادثات، ریبیز کی بیماری اور شہریوں پر حملے کا باعث بن رہے ہیں۔

جبکہ بل پارلیمنٹ میں آنے والے دنوں میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس بل سسے متعلق خبر پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سایر سمیت دیگر جانوروں کے حقوق کے علم برداروں کی جانب سے کہنا تھا کہ گزشتہ 20 سال میں کتوں کی تعداد بڑھنے کی ذمہ دار اتھارٹیز ہیں۔

ماں بچے کے ساتھ کیا کرتی تھی؟ خفیہ کیمرے کی ریکارڈنگ نے حیران کردیا

جانوروں کے حقوق کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے اس بل کے بعد کتوں کو مارا جائے گا۔

جبکہ جانوروں کے حقوق کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ وہ سڑکوں، گلیوں سے کتوں کو اٹھائیں گے، مگر انہیں اٹھانے کی صلاحیت نہیں ہے۔

واضح رہے حکومتی میڈیا کی جانب سے کتوں کے حملے کے حوالے سے خبریں شائع کی گئی تھیں، جبکہ روئیٹرز کے مطابق صدر اردگان کی جانب سے کتوں کے حملوں سے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، انقرہ میں 10 سالہ بچے کے کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے پر ترک صدر کی جانب سے دسمبر میں عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر اعظم کا ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم

شہباز شریف سے ترک وزیرِ خارجہ کی ملاقات، باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار
شائع 20 مئ 2024 05:03pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارت کا حجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہنے کا اعادہ

وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔

شہباز شریف نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی۔

وزیرِاعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زوردیا۔

پاکستان اور ترکیہ کا دفاعی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہنے کا اعادہ

دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کےمفادمیں کام کرتی رہی ہے، وزیر خارجہ اسحقاق ڈار
شائع 20 مئ 2024 12:28pm

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ دونوں ممالک میں دفاع اور تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون جارہی گا، دونوں ملکوں کےعوام کےایک دوسرےسےمضبوط تعلقات ہے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورترکیہ دوملک ایک قوم ہیں، پاکستان اورترکیہ کےدرمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کےمفادمیں کام کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون موجود ہے، دونوں ملکوں کےعوام کےایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہے، دفاع کےمختلف مشترکہ شعبوں میں تعاون جاری ہے۔

پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ترک وزیر خارجہ

ترک وزیرخارجہ خاقان فیدان نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے انتقال پر افسوس اظہار کرتے ہوئے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام اورحکومت کےساتھ ہے۔

علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریب دوست اور برادرملک ہے، پاکستان کایہ میراپہلا دورہ ہے، پاکستان کا علاقائی اور عالمی سطح پر اہم کردار ہے، وزیرخارجہ اسحاق ڈارکےساتھ مختلف معاملات پرتفصیلی گفتگوہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا علاقائی وعالمی سطح پراہم کردارہے، پاکستان ہمارا تزویراتی شراکت دار ہے، ہم نے دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیا۔

ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں

ڈرون 'آقنجی' نے جائے حادثہ کی شناخت میں اہم کردار ادا کیا
شائع 20 مئ 2024 11:22am
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، ترکش ڈرون آقانجی/ ترکش ویب سائٹ/ بائیں طرف، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر/ اے ایف پی
تصویر بذریعہ: دائیں طرف، ترکش ڈرون آقانجی/ ترکش ویب سائٹ/ بائیں طرف، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر/ اے ایف پی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی شناخت جدید ڈرون کے ذریعے کی گئی ہے، جو کہ آقنجی ڈرون ہے۔ تاہم یہ ڈرون اپنے دلچسپ فیچرز کے باعث مقبول ہے۔

گزشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ ہیان ایرانی صوبے آزربائیجان سے واپس پر حادثے کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب دونوں اعلیٰ عہدیداران کے حادثے میں جاں بحق ہونے سے متعلق تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ پیر حسین کولیوند کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ ریسکیو آپریشن میں 73 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ترکش ڈرون کی مدد سے دو ہاٹ مقامات کی شناخت ہوئی تھی، جہاں ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا ہے۔

ترکیہ کے ہائی ایلٹیٹیوڈ لانگ اینڈیورینس ایریئیل وہیل ’آقنجی‘ کی مدد سے جائے حادثہ کے مقام کی شناخت ممکن ہوئی ہے، ڈرون کی مدد سے حادثے کے مقام پر گرم درجہ حرارت کے باعث شناخت واضح ہو پائی۔

ایرانی صدر کے حادثے سے ایک دن قبل آزربائیجان کے صدر کا حیران کن بیان وائرل

جبکہ ایرانی ریوولیوشن گارڈز کارپس کے کمانڈر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ہیٹ سورس کے مقام کو ہی ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام کے طور پر ڈرون نے ڈیٹیکٹ کیا۔

آقنجی ڈرون دراصل ترکش ڈیفینس فورس ’بیکار‘ کی جانب سے مینوفیکچر کیا گیا ہے، جبکہ اس ڈرون کے پہلے تین یونٹس اگست 2021 میں ترکش آرمڈ فورسز میں شامل کیے گئے تھے۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت، وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا

آقنجی ڈرون میں 2 ٹربو پروپ انجنز موجود ہیں جو کہ 450 ہارس پاور یا 750 ہارس پاور سے لیس ہیں، جبکہ اس ڈرون میں الیکٹرانک اور ای سی ایم سسٹم کی سپورٹ بھی موجود ہے۔

آقنجی ڈرون میں ڈوئل سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز، ایئر ٹو ایئر ریڈار، کولیشن ایوائڈنس ریڈار اور ایڈوانس سینتھیٹک اپرچر ریڈار موجود ہے۔

دوسری جانب ترکیہ کی جانب سے پہلی مرتبہ آقنجی ڈرون کو شمالی عراق کی گفاؤں اور پہاڑی علاقوں میں پناہ لینے والے پی کے کے دہشتگرد تنظیم کے ممبران کی تلاش کے لیے ترکش ملٹری کی جانب سے کامیابی سے استعمال کیا گیا تھا۔

’ہارڈ لینڈنگ‘ کس چیز کا کوڈ ہے، ایرانی میڈیا صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر یہ الفاظ کیوں دہرا رہا ہے؟

جبکہ ترکیہ میں آنے والے 2023 کے زلزلے میں 9 آقنجی ڈرون تقریبا 1551 گھنٹے تک زلزلے سے متاثر زون میں گھومتے رہے اور امدادی ٹیموں کے لیے مدد فراہم کرتے رہے۔

حیرت انگیز طور پر اس ڈرون میں نقصاندہ علاقوں کی نشاندہی، سرچ اور ریسکیو سپورٹ کے لیے اپ ڈیٹس اور ڈیٹا ٹیموں کو فراہم کرنے کا فیچر موجود ہے۔

جبکہ اس ڈرون میں ایکٹو الیکٹرانیکلی اسکینڈ ایرے موجود ہے، جسے ایم یو آر اے ڈی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سگنل انٹیلی جنس سوٹ (ایس آئی جی آئی این ٹی)، الیکٹرانک وار فئیر، سروئیلنس سسٹم، سیٹ کام موجود ہے۔

آقنجی کی تاریخ:

تصویر بذریعہ: انادولو ایجنسی، ترکیہ

آقنجی لفظ دراصل ترک زبان سے لیا گیا ہے، جس کا مصدر ہے آق مق۔ آق مق کے معنی ہیں ’گرایا جانا، انڈیلنا، جبکہ آقنجی کے معنی ہیں ’غزوہ، دشمن کے علاقے پر ناگہانی حملہ کرنے والا دستہ۔

جبکہ آقنجی سلطنت عثمایہ کی ابتدائی صدیوں میں غیر منظم اور بے قاعدہ گھڑ سوار فوج تھی، جسے یورپ میں استعمال کرنے کی غرض سے تیار کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 12:18pm
فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر
فوٹو۔۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرخارجہ حاقان فدان نے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ اتوار کی رات دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ احمد نسیم وڑائچ نے مہمان وزیر خارجہ کا استقبال کیا اور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع

وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی
شائع 16 مئ 2024 10:08am

ترک صدر رجب طیب کی جانب سے رواں ماہ میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترک صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔

خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔

کم از کم نو معاہدے، بشمول سماجی اور ثقافتی مقاصد کے لیے فوجی اور سویلین اہلکاروں کے تبادلے کے پروٹوکول اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور انرجی مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی جانب زیر التوا ہیں۔

ترک حکومت پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے امور بھی زیر بحث لائے گی۔

حماس کے ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں ہیں، ترک صدر کا بڑا انکشاف

ترک صدر یونان کے وزیر اعظم کے ہمراہ مشرکیہ پریس کانفرنس کر رہے تھے
شائع 14 مئ 2024 02:30pm
تصویر بذریعہ: اے پی
تصویر بذریعہ: اے پی

ترکیہ جہاں گزشتہ دنوں لوکل باڈیز الکشنز کے باعث توجہ حاصل کر رہا تھا اور ترک صدر ہارنے کے باعث دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب فلسطینیوں سے متعلق ترک صدر کا بیان بھی وائرل ہو رہا ہے۔

ترک صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

یونان کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ جب آپ حماس کو دہشتگرد تنظیم کہتے ہیں تو ہمیں دکھ ہوتا ہے، ہم حماس کو دہشتگرد تنظیم نہیں سمجھتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد ترکیہ کے ایک حکومتی نمائندے نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ صدر طیب اردوان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی شہریوں کا ترکیہ میں علاج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل لوک باڈیز الیکشن کے میں صدر اردوان کی پارتی کو بدترین شکست ہوئی تھی۔

عالمی ماہرین کے مطابق مہنگائی سمیت مختلف وجوہات شکست کی وجہ قرار دی جا رہی تھیں تاہم اس سب میں صدر اردوان کی اسرائیل سے تجارت اور نرم پالیسی بھی شکست کی وجہ قرار دی جا رہی تھی۔

دوسری جانب شکست کے بعد سے حکومتی جماعت کا اسرائیل سے متعلق رویہ بھی جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار وفد کی ملاقات
شائع 19 اپريل 2024 07:59pm

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا ۔ جنرل میٹن گوراک کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک فوج کے سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا۔

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا و دیگر اعلی فوجی افسران ،سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں نے شرکت کی ۔۔

صدرزرداری سےترکیہ کےچیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات میں پاکستان اورترکیہ کےدرمیان ریلوےروابط بڑھانےکی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ روڈاورریلوے روابط سےعوامی روابط میں اضافہ ہوگا، زمینی ٹرانسپورٹ سےدونوں ممالک کے درمیان روابط مزید بڑھیں گے۔

صدر مملکت نے ادب اورشاعری کے شعبوں میں دوطرفہ ثقافتی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ کہا کہ ثقافتی تبادلوں میں اضافے سے دونوں برادر ممالک مزید قریب آئیں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، ترک وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور تجارتی شراکت داری کی مزید مضبوطی کا خواہاں ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی موجود استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے نظام میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل، ترکیہ کے پاکستان میں سفیر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، وفد نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی ائیرپورٹس میں ترکیہ کی کمپنی نے دلچسپی ظاہر کر دی

ترکیہ کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈز، قطر نے بھی دلچسپی ظاہر کی
شائع 18 اپريل 2024 10:28pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ ترکیہ کے وفد کو سول ایوی ایشن کی ٹیم کل اسلام آباد میں بریفنگ دے گی۔

ترکیہ کے وفد سے کل ہونے والی اجلاس سے قبل سی اے اے نے تیاری مکمل کرلیں۔

ترکیہ سے متعلق دلچسپی کے بارے میں سول ایوی ایشن حکام کی جانب ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی گئی تھی۔

جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ترکیہ کے وفد کو بھی اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پر متحدہ عرب امارات، ترکیہ، نیدرلینڈز، قطر کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی تھی۔

تاہم ترکیہ کے استنبول ائیرپورٹ کو چلانے والے ٹی اے او گروپ کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی تھی، ساتھ ہی ائیر عربیہ اور یو اے ای انویسٹمنٹ نے بھی دلچسپی ظاہر کی۔

ترکیہ میں کیبل کار کی کیبن کو حادثہ ، ایک شخص ہلا ک، 10 زخمی

7 ہیلی کاپٹر اور 500 سے زیادہ امدادی کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف
شائع 13 اپريل 2024 09:38pm

ترکیہ کے جنوبی صوبے اناطولیہ میں کیبل کار کی کیبن ٹوٹے ہوئے کھمبے سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی 48سے زیادہ لوگ اب بھی ہوا میں معلق ہیں البتہ 128 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جن لوگوں کو بچایا جانا باقی ہے ان میں سے کسی کو بھی شدید چوٹیں نہیں آئیں اور نہ ہی ان کی صحت خراب ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا کے مطابق 7 ہیلی کاپٹر اور 500 سے زیادہ امدادی کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو حفاظتی رسیوں سے بندھے کیبنوں میں چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق کیبل کار میں 36 کیبن ہیں جن میں سے ہر ایک میں چھ افراد کی گنجائش ہے، واضح رہے کہ افسوس ناک واقعہ جمعہ کی شام 5بجکر 23 منٹ پر حادثہ پیش آیا تھا حادثہ کے وقت 24 کیبن کار ہوا میں معلق تھیں ۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں میں رابطے، عید کی مبارکباد

دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2024 06:48pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں میں ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ جس میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے برادرانہ تعلقات کی مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مختلف شعبوں میں دوطرفہ باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے بحرین کے بادشاہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے معیشت اور تجارت کے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر سے بھی بات کی، اور عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے قریبی ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا گزشتہ روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے امیر قطر کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

شہباز شریف نے پاکستان اور قطر کی خوشحالی کے لیےدعا کرتے ہوئے تعلقات کو گہرا اور مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الفطر کی مبارک کے ساتھ خیر سگالی کا پیغام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان کی برکتیں دونوں ممالک، امت کیلئے امن و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گی۔

وزیراعظم نے اپنے انتخاب کے موقع پرملائیشیاء کے وزیرِاعظم کے تہنیتی پیغام کا بھی ذکر کیا اور اپنے ہم منصب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسرائیل سے متعلق نرم پالیسی صدر اردگان کو الیکشن میں لے ڈوبی

صدر اردگان اپنے ووٹرز کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اسرائیل سے متعلق سخت پالیسی اپنا سکتے ہیں
شائع 07 اپريل 2024 04:42pm

ترکیہ میں حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات نے جہاں صدر رجب طیب اردگان کے لیے مشکل کھڑی کر دی ہے، وہیں اب ماہرین ان کی ہار ایک وجہ اسرائیل سے متعلق ’نرم پالیسی‘ کو قرار دے رہے ہیں۔

اس شکست کی اگرچہ کئی دیگر وجوہات بھی سامنے آ رہی ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ایک بڑی وجہ اسرائیل کے ساتھ تجارت ہے۔

الیکشن کی مہم کے دوران بھی کچھ ایسے پوسٹرز اور بینرز دیکھے گئے تھے، جن میں لکھا تھا ’اسرائیل کے ساتھ تجارت کی شرم ختم کرو‘۔

تاہم اس پوسٹر کو سیکیورٹی اہلکار نے فورا ہٹا دیا تھا، جبکہ صدر اردگان نے اُس پوسٹر پر یا تودھیان نہ دیا یا وہ ان کی نظر سے نہیں گزرا۔

ترکش ماہرین کے مطابق اسرائیل کے ساتھ تجارت ہی صرف وجہ نہیں تھی، تاہم یہ ایک اہم فیکٹر تھا، جس کے باعث سیاسی مخالفین نے اسے خوب استعمال کیا۔

منگل کے روز صدر اردگان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے، غزہ بحران جیسے مسئلے پر، جس پر ہم نے سب کچھ کیا اور اس کی سزا بھی بھگتی، ہم اس پر سیاسی حملے روکنے اور کچھ لوگوں کو قائل کرنے میں ناکام ہو گئے۔

واضح رہے اس سے قبل جس طرح پاکستان میں سوشل میڈیا پر جس طرح صحافی اور کچھ تجزیہ کار اپنی معلومات کی بنا پر سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے تھے۔

بالکل اسی طرح ترکیہ سے تعلق رکھنے والے صحافی متین چیہان جو کہ جرمنی میں سیاسی پناہ لیے ہوئے ہیں، ایکس پر کئی مرتبہ ترکیہ کی اسرائیل سے خفیہ اور عام تجارت کے حوالےسے لکھ چکے ہیں۔

اپنے ایک پوسٹ میں صحافی نے لکھا کہ اسرائیل کی جارحیت جاری ہے، اسی دوران میں نے ایک لسٹ تیار کی ہے، جس میں ترکیہ سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

ہمارے پورٹ سے اسرائیل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 7 جہاز نکل رہے ہیں، جبکہ ایک 13 جہاز بھی گئے۔

متین چیہان کے پوسٹ کی ریچ لاکھوں صارفین تک جا رہی ہے، جس کے باعث وہ مقبول ہو رہے ہیں۔ صحافی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو کروڈ آئل، فیول، آئرن، اسٹیل کی فراہمی ہمارے پورٹس کے ذریعے ہی کی جا رہی ہے۔

جبکہ صحافی متین نے انکشاف کیا کہ انقرہ نے پرائیوٹ کمپنی کے ذریعے شکاری کے سامان کی فروخت کی اجازت دے رہا ہے۔

ایک ایسے ہی بحری جہاز سے متعلق صحافی نے انکشاف کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ ہاتے رو رو شپ کا مالک کون ہے؟ جو کہ اس وقت اسرائیلی پورٹ حیفا پر موجود ہے؟

13 نومبر کو صحافی نے یہ سوال پوچھا، جس پر 7 اکتوبر کو دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے خود جواب دیا کہ یہ جہاز اے کے پارٹی یعنی صدر اردگان کی پارٹی کے ہاتے کے میٹروپولیٹن مئیر کے امیدوار ابراہیم گولیر کی ہے۔

تاہم مئیر امیدوار نے بعدازاں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب وہ شب انہوں نے بیچ دی ہے۔ سیاسی ماہر احمد توران ہان کا کہنا تھا کہ انقرہ کی اسرائیل سے جاری تجارت نے نظریاتی اور مذہبی ووٹر کو سابق اتحادی جماعت نیو ویلفئیر پارٹی نے اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔

نیو ویلفئیر پارٹی کا مذہبی نظریہ اور اسرائیل مخالف موقف مذہبی ووٹرز کو اپنی جانب کامیابی کے ساتھ کھینچ رہا ہے۔

دوسری جانب وزیر تجارت ترکیہ عمر بولات کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ پبلک اور سرکاری ادارے اور کمپنیاں اسرائیل کے ساتھ تجارت نہیں کریں گی، تاہم صحافی متین چیہان نے انکشاف کیا کہ سرکاری ویلتھ فنڈ کا ادارہ ایتی میدن نے حال ہی میں یکم اپریل کو 21 ٹن پاؤڈرڈ بوریک ایسیڈ اسرائیلی کمپنی فرٹیلائزرز اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کو بھیجا ہے، جو کہ اسرائیل میں مختلف کیمیکلز بناتی ہے۔

اسی خبر کو نیو ویلفئیر پارٹی کے رہنما فتح ایربکان نے بھی شئیر کر دیا جو کہ ایک وقت تھا اردگان کے کافی قریبی تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر اردگان پر اسرائیل سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا عوامی دباؤ ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اسرائیل سے تجارت کے حوالے سے کئی پابندیاں اور سختیاں بھی دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔

صدر اردگان کی جانب سے ووٹرز کو دور ہونے سے روکنے کے لیے یہ قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

صدر زرداری اور ترکیہ کے ہم منصب میں رابطہ، رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت

صدر مملکت کی رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک گفتگو ، عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد دی
شائع 07 اپريل 2024 10:28am
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

صدر مملکت آصف زرداری کی ترک صدر سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں انھوں نے ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی صدر اور ترکیہ کے ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے ترکیہ صدر کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔ رجب طیب اردوان اور ترکیہ عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔