Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  
Live
Local Bodies 15 Jan

جامشورو اتحاد نے پیپلز پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا

حیدرآباد میں پی پی کا جی ڈی اے اور تحریک انصاف سے مقابلہ
شائع 16 جنوری 2023 01:24am
بدین میں ایک ووٹر کاؤنٹر فائل پر انگوٹھا لگا رہا ہے۔ تصویر آج نیوز
بدین میں ایک ووٹر کاؤنٹر فائل پر انگوٹھا لگا رہا ہے۔ تصویر آج نیوز

سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں جامشورو اتحاد پیپلز پارٹی کا بڑا حریف ثابت ہوا ہے۔ ضلع جامشوروں میں حکمران جماعت کو اپ سیٹ کر بھی سامنا کرنا پڑا۔ جامشورو ٹاؤن کے 10 وارڈز میں سے 4 پر جامشورو اتحاد کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔

حیدرآباد مین پیپلز پارٹی کا مقابلہ جی ڈی اے کے علاوہ تحریک انصاف سے بھی ہوا۔

جام شورو کا اپ سیٹ

جامشورو ٹاؤن کے10وارڈمیں4پرجامشورو اتحاد کے امیدور کامیاب ہوئے۔

وارڈ1پرجامشورو اتحاد کےلالاصمدخان744 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے لالا نوید پٹھان نے 629 ووٹ حاصل کرسکے۔

وارڈ2پرجامشورو اتحادکےلالا سہراب خان240 ووٹ لیکر جیت گئے۔ پیپلزپارٹی کے ارشد سھتو 219 ووٹ حاصل کر سکے۔

وارڈ 3پر پیپلز پارٹی کے بلاول شورو485 ووٹ لیکر آگے تھے۔ جامشورو اتحاد کے ارسلان شورو 249 ووٹ حاصل کرسکے۔

وارڈ4پرپیپلزپارٹی کےغلام شبیرچانڈیو153ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ جامشورو اتحاد کے غلام نبی بڑدی نے 139 ووٹ حاصل کیے۔

وارڈ5 پر جامشورو اتحاد کے الھورایو بھلائی616ووٹ لیکر جیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے ظھیر کاندھڑو 243 ووٹ حاصل کرسکے۔

وارڈ6پرپیپلز پارٹی کےسیدعلمدارشاہ264ووٹ لے کر فاتح رہے۔ جامشورو اتحاد کے عمران راہوجو 114 ووٹ لے سکے۔

وارڈ7پرپیپلز پارٹی کےشبیربلیدی240ووٹ لے کر جیت گئے۔ جامشورو اتحاد کے لیاقت خاصخیلی 230 ووٹ لے سکے۔

وارڈ8پرپیپلزپارٹی کے فیاض بھلائی128ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جب کہ جامشورو اتحاد کے گلبھار کھوکھر 122 ووٹ لے سکے۔

وارڈ9پرپیپلز پارٹی کے خمیسو بروہی 608ووٹ لیکرکامیاب ہوئے۔ جامشورو اتحاد کے دیدار چانڈیو 493 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

وارڈ10پرجامشورواتحاد سید اصغر شاہ کے488ووٹ لیکرکامیاب جب کہ پیپلز پارٹی کے کاشف لاکھو نے 277 ووٹ حاصل کر سکے

میونسپل کمیٹی وارڈ7پرجامشورواتحادکےمنصورجیسر547ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کےامیدوار جاوید گھریانی 498 ووٹ لے سکے۔

حیدرآباد

حیدرآباد میں یوسی 91 پر چیئرمین کیلئےپیپلزپارٹی کےعلی محمد سھتو 888 ووٹ لیکر کامیاب اور پی ٹی آئی کےامیدوارعمیرچانڈیو292ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

یونین کمیٹی 129 میں پیپلزپارٹی کےامیدوارحنیف راجپوت 514 ووٹ لیکر کامیاب تحریک انصاف کے عمیر شیخ 342 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد ٹاؤن قاسم آبادیونین150 میں پیپلزپارٹی کے علی مراد دھامراد 883 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ قومی عوامی تحریک کے نظیراحمد 57 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے

یونین کونسل126میں چیئرمین کیلئےپیپلزپارٹی کےخرم لغاری1147ووٹ لیکرکامیاب جی ڈی اے امیدوار محبوب ابڑو 216 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد یونین کونسل6 میں چیئرمین کیلئےپیپلزپارٹی کےسنگھارگھانگارو1193ووٹ لیکرکامیاب اور جی ڈی اے کےبختاور چنڈ 122 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یونین کونسل 124 میں چیئرمین کیلئےجماعت اسلامی کےآفاق نصر852لیکرکامیاب پی ٹی آئی کے مظفر حسن 791 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یونین کونسل 132 میں تحریک انصاف کےریحان راجپوت 802 ووٹ لے کر کامیاب اللہ اکبر تحریک کےمحمد اختر89ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

یونین کونسل133 میں تحریک انصاف کےمسرت اقبال1159 ووٹ لے کر کامیاب پیپلز پارٹی کی امیدوارعابدہ ارشاد231ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہیں۔

یونین کونسل نمبر1 میں یپلزپارٹی کےمیرمحمد بروھی2161 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ پی ٹی آئی کے خیرمحمد بروہی 626 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

یونین کونسل نمبر14 میں چیئرمین کیلئےپیپلزپارٹی کےمحمد علی گوہر631 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شوکت 375 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یونین کونسل نمبر3 میں چیئرمین کیلئے پیپلزپارٹی امیدوارمحمد عظیم 1097ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ارشادعلی688 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حیدرآباد یونین کونسل نمبر132 میں چیئرمین کیلئےپی ٹی آئی کےریحان راجپوت 802ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ اللہ اکبرتحریک کےامیدوارمحمد اختر 89 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

یونین کونسل نمبر110 میں چیئرمین کیلئےپی ٹی آئی کے امیدوار شاہ زیب 1920ووٹ لیکر کامیاب اور آزاد امیدوار ایاز احمد 380 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یونین کونسل نمبر115 میں چیئرمین کیلئےپی ٹی آئی کےامیدوارشکیب قائمخانی1136ووٹ لیکر کامیاب جماعت اسلامی کے امیدوار شیخ اقبال275 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ٹھٹھہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع ٹھٹہ کی پانچ میں سے چار ٹاؤن کمیٹیوں پر بھی کلین سوئپ کرلیا۔

ٹاؤن کمیٹی مکلی، گھارو، کیٹی بندر اور گھوڑا باری میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا۔

بدین کی میونسپل کمیٹی پی پی کے نام

بدین میں بلدیاتی انتخابات کے آنے والے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے، جس کی خوشی میں ضلع بھر میں جشن کا سماں ہے۔

بدین کی میونسپل کمیٹی پیپلز پارٹی نے اپنے نام کرلی ہے، پی پی نے 14 وارڈز میں سے 12 پر کامیابی حاصل کرلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

نتائج میں تاخیر اور فارم 11،12 کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازع بن سکتا ہے، سعید غنی
شائع 15 جنوری 2023 11:55pm

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے نتائج کے فارم 11 اور 12 فراہم نہ کئے جانے کی شکایت کا کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام پریذائیڈنگ آفیسرز پولنگ ایجنٹس کو فارم 11 اور 12 کی فراہمی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ کے ضلعی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کا فوری اجراء یقینی بنائے، نتائج میں تاخیر امیدواروں میں بے چینی کا سبب بن رہی ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازع بن سکتا ہے۔

حافظ نعیم کی کارکنان کو پولنگ اسٹیشنز کا گھیراؤ کرنے کی ہدایت، ہنگامہ آرائی شروع

کہا جا رہا ہے ڈی سی آفس میں تھیلے لے جا کر دوبارہ گنتی ہوگی، حافظ نعیم کا دعویٰ
شائع 15 جنوری 2023 11:47pm

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پریزائڈنگ آفیسرز پر دباؤ ڈال رہی ہے، آفیسرز کو فارم 11 اور 12 دستخط کر کے دینے سے روک دیا گیا ہے۔

حافظ نعیم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے ڈی سی آفس میں تھیلے لے جا کر دوبارہ گنتی ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہم جیتنے والے کو مبارک باد اور ہارنے والے کی حوصلہ افزائی کریں گے، لیکن ہم کراچی کے مینڈیٹ کو چوری نہیں کرنے دیں گے۔

حافظ نعیم نے کارکنان کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر جمع ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نتیجہ لئے بغیر ہمارا پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں آئے گا۔ پولنگ عملہ بھی نتیجہ سنائے بغیر باہر نہیں جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹہ میں نتائج ظاہر نہیں کئے گئے تو احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔

حافظ نعیم کی کال کے بعد گلشن حدید میں اقبال اکیڈمی پولنگ اسٹیشن میں نتیجہ روکنے پر جماعت اسلامی کے کارکنوں نے احتجاج کیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

ضلع ملیر میں بھی نتائج روکنے پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن میں پریزائیڈنگ افسر پر تشدد، رشوت کی مبینہ پیشکش

مجھ سے بیلیٹ بُک مانگی گئی، مجھے رشوت کی آفر بھی کی گئی، پریزائیڈنگ افسر
شائع 15 جنوری 2023 09:38pm

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بعد اب ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بلدیہ ٹاؤن میں پریزائیڈنگ افسر پر سیاسی کارکنوں کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پریزائیڈنگ افسر سمیع تشدد سے زخمی ہوگئے ہیں۔

پریزائیڈنگ افسر سمیع کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں نے مجھ پر تشدد کیا، تحریک انصاف کے امجد آفریدی نے مجے اغوا کرنے کی کوشش کی۔

پریزائیڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ مجھ سے بیلیٹ بُک مانگی گئی، مجھے رشوت کی آفر بھی کی گئی۔

ہم اس الیکشن کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے، وسیم اختر

یہ الیکشن آئین کےمطابق نہیں ہوئے، سابق مئیر کراچی
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2023 09:11pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد نے ہمارے بائیکاٹ پر لبیک کہا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں میزبان اور سینئیر صحافی شوکت پراچہ سے گفتگو میں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اورحکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، ہم الیکشن سےنہیں بھاگ رہے، کراچی صاف وشفاف الیکشن چاہتا ہے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کرائیں گئیں، ہم سپریم کورٹ کی ہدایت پر سندھ حکومت کے پاس گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے حلقے پر 20 ہزار پر یوسی ہے اور ایم کیو ایم کے حلقے پر 90 ہزار پر یوسی ہے۔

وسیم اختر سے سوال کیا گیا کہ کیا ایم کیو ایم اس الیکشن کو عدالت میں چیلنج کرے گی؟ تو ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اس الیکشن کو رد کیا ہے، ہم اس الیکشن کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میئر کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوں گے، دعا ہے کہ جو بھی میئر بنے کراچی کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو پورا گنا جائے، حلقہ بندیاں درست کی جائیں، یہ الیکشن آئین کےمطابق نہیں ہوئے۔

’ہمارا مقابلہ ریاستی اداروں کی دھاندلی سے ہے‘

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں سب سے بڑی جماعت ہماری تھی، 246 یوسیز میں سے 241 پر ہمارے امیدوارتھے، کوئی بھی جماعت ہمارے قریب نہیں ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ 15 جنوری کیلئے الیکشن کمیشن نے میری پٹیشن پر فیصلہ دیا، اسی فیصلے پر آج بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں انتخابات سکون سے ہوئے، لیکن کئی جگہ 12 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہوئی تھی۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہمارا مقابلہ ریاستی اداروں کی دھاندلی سے ہے۔

کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شہر کا بلدیاتی نظام مکمل تباہ ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ 18ویں ترمیم، 18ویں ترمیم کرتی ہے، لیکن سی ایم ہاؤس سے آگے اختیارات دینے کو تیار نہیں، یہاں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے۔

ایم کیو ایم کے انتخابات سے پیچھے ہٹنے کے سوال پر علی زیدی نے کہا کہ ایم کیوایم کے تو امیدوار ہی پورے نہیں تھے۔

پی ٹی آئی سے الحاق ناممکن

آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کوئی بھی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، سیکیورٹی اداروں نے اپنا کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے بائیکاٹ سے فرق پڑا ہے، ہم چاہ رہے تھے ایم کیو ایم انتخابات میں حصہ لے لیکن بائیکاٹ پر افسوس ہوا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم نے جو صحیح سمجھا وہ کیا۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ میئر کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ الحاق ناممکن ہے، جماعت اسلامی اور دیگر پارٹیز سے الحاق کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کا میئر اس بار جیالہ ہوگا، کراچی کے لوگ چاہتے ہیں مرتضیٰ وہاب میئر ہوں۔

کراچی کا مئیر ایم کیو ایم کی خیرات پر بنے گا، خالد مقبول

بیلٹ باکس میں سے بیلٹ پیپر نکلے تو وہ پولیس کی جانب سے ڈالے گئے ہوں گے، خالد مقبول صدیقی
شائع 15 جنوری 2023 07:24pm

سندھ بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے آج کے بلدیاتی انتخابات کی فوٹیج دکھائی، انتہائی کم ٹرن اوور نے ثابت کردیا کہ عوام نے الیکشن مسترد کردیے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوام نے اپنے حق میں فیصلہ دیا ہے، کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے سازش کو مسترد کردیا ہے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوالہ یار اور ٹنڈو محمد خان کے عوام کو سلام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم انتخابی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے 2001 کے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تھا مگر انہوں نے کراچی کی خدمت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے انتخابات میں جو بھی مئیر بنے گا وہ ایم کیو ایم کی خیرات پر بنے گا۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں پری پول رگنگ کی گئی، ہم نے 70 سیٹوں کی کمی کی وجہ سے آج کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا، کراچی کے ووٹرز نے بتا دیا کہ اکثریت نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب عوام کی حمایت سے محروم ہوں گے تب کیسے خدمت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایم کیو ایم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے تھا، مگر انہوں نے اپنے مفاد کے لیے کراچی کا سودا کردیا، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی بلدیاتی قانون پاس ہونے پر ہمارے ساتھ تھے۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے حقوق کے سودے میں الیکشن کیمشن بھی شامل ہے، پولنگ اسٹیشن ویران اور اجاڑ رہے، اگر کہیں سے بیلٹ باکس میں سے بیلٹ پیپر نکلے تو وہ پولیس کی جانب سے ڈالے گئے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمارا مطالبہ مان لیا تھا، مگر الیکشن کمیشن ڈٹا رہا۔

کنوینئیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمارا ایوان ہماری سڑکیں ہیں، جہاں پر ہم کراچی کو چلائیں گے، الیکشن کمیٹی کی ذمہ داری تھی کہ وہ شفاف الیکشن کرواتا، ہم دھاندلی کے خلاف انتخابات سے دست بردار ہوئے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرٹیکل 10ون کے تحت ایک بھی یوسی متنازع ہو تو الیکشن نہیں ہوسکتے، ہمارا 70 یوسیز کا مطالبہ ہے، پی پی 53 مان چکی ہے، 53 یوسیز سے ایک پورا شہر بنتا ہے۔

گلشن معمار میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی رکن اسمبلی گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے کر گلشن معمار تھانے منتقل ...
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2023 11:09pm

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے کر گلشن معمار تھانے منتقل کردیا گیا۔

گلشن معمار بلاک ڈی میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں نامزد یو سی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12 پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

ہلال سعید رحمانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے رابستان اور کارکنان نے حملہ کیا، دوستوں کا سر پھاڑا، مجھ پر تشدد کیا اور میرے کپڑے پھاڑ دئیے۔

زخمی نامزد یوسی چئیرمین ہلال سعید کو میڈیکل کیلئےاسپتال روانہ کردیا گیا۔

ایم پی اے رابستان کے خلاف مقدمہ تھانہ گلشن معمار میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں ایم پی اے سمیت 10 سے زائد افراد کا ذکر کیا گیا ہے.

کراچی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا، لیکن میئر کیلئے اتحاد ضروری

پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں کڑا مقابلہ، ایم کیو ایم حقیقی صرف ایک سیٹ پر کامیاب
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2023 06:12pm

میئر کراچی کیلئے دوڑ

دائیں جانب سفید نقطے مخصوص نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہر گرے آؤٹ سیل ایک سیٹ کی نشاندہی کرتا ہے جہاں نتیجہ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ رنگین نقطے مختلف جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کراچی اور حیدرآباد کے سولہ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت کے باوجود مکمل نتائج جاری نہ ہوسکے۔

کراچی کے سات اضلاع میں 246 یوسیز میں سے 235 کے سرکاری نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مطابق پیپلز پارٹی 91 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جماعت اسلامی 88 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اب تک کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں میئر کے انتخاب کے لیے سیاسی اتحاد ضروری ہوگا۔

کراچی بلدیاتی الیکشن میں کونسی جماعت کتنی مخصوص نشستیں حاصل کرے گی؟

مخصوص نشستیں شامل کرنے کے بعد پارٹی پوزیشن

پیپلزپارٹی نے چیئرمین کی 91 نشستیں جیتیں، جس کے تحت پی پی خواتین کی 32 شستیں، نوجوانوں، لیبر، اقلیت کی 5،5 نشستیں جب کہ خواجہ سرا اور معزور کی ایک، ایک نشست حاصل کرے گی، پیپلزپارٹی کی مجموعی نشستیں 140ہو جائیں گی۔

جماعت اسلامی نے چیئرمین کی 88 نشستیں حاصل کیں، جماعت اسلامی کوخواتین کی 30 سیٹیں ملیں گی، لیبر، اقلیت، نوجوانوں کی 5،5 جب کہ معذوراور خواجہ سرا کی ایک، ایک سیٹ ملے گی، جس کے تحت جماعت اسلامی کو مجموعی طور پر 135 نشستیں ملیں گی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کو چیئرمین کی 40نشستیں جیتنے پر خواتین کی 14 نشستیں نوجوان، لیبر، اقلیت کی دو، دو نشستیں ملیں گی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مجموعی نشستیں 60 ہوجائیں گی۔

سیاسی جماعت براہ راست نشست خواتین نوجوان مزدور اقلیتی معذور خواجہ سرا میزان
پیپلز پارٹی 91 32 5 5 5 1 1 140
جماعت اسلامی 88 30 5 5 5 1 1 135
تحریک انصاف 40 14 2 2 2 0 0 60
مسلم لیگ ن 7 2 0 0 0 0 0 9
جے یو آئی 3 1 0 0 0 0 0 4
تحریک لبیک 2 1 0 0 0 0 0 3
حقیقی 1 0 0 0 0 0 0 1
آزاد امیدوار 3 1 0 0 0 0 0 4
میزان 235 81 12 12 12 2 2 356

سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔ حیدرآباد میں بھی 160 میں سے 111 یوسیز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر پہلے نمبر پر ہے جب کہ تحریک انصاف 30 جب کہ آزاد امیدوار 5 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔

پہلی بار پیپلزپارٹی کے حیدرآباد میں میئرکی نشست جیتنے کے امکانات ہیں جبکہ بدین سے مرزا گروپ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بدین، مٹیاری، سجاول اور دیگر شہروں میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل ہے۔

حیدرآباد ڈویژن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 3 ہزار 101 نشستوں میں سے781 نشستوں پر کامیاب ٹھہری۔ آزاد امیدوار 63 نشستیں جیتے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں 54 نشستیں آئیں، جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 11، 11 نشستوں پر کامیاب ہوئیں۔

حیدرآباد ڈویژن میں جے یوآئی(ف) 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بھی 8 سیٹیں جیت لی ہیں۔

ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری کے غیر حتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 8 ضلع ممبراور 6 چیئرمین کی نشستیں جیت گئی۔

بدین میں پیپلزپارٹی کے 20 ضلع ممبر اور 14چیئرمین ، دادومیں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 15چیئرمین منتخب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل دادو میں پی ٹی آئی کا ایک ضلع ممبر کامیاب ہوا۔ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو میں پیپلزپارٹی کے 9 ضلع اور 12چیئرمین جیت گئے۔

ڈسٹرکٹ کونسل سجاول میں بھی پی پی سب سے آگے ہے جہاں پیپلزپارٹی کے 35 ضلع ممبر اور 31 چیئرمین منتخب ہوئے، ٹنڈوالہ یار میں پیپلزپارٹی کے 15 ضلع ممبر اور 7چیئرمین کامیاب ہوئے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈومحمد خان میں بھی پیپلزپارٹی حاوی ہے جہاں اس کے 16 ضلع ممبر اور 16 چیئرمین منتخب ہوئے۔ ٹھٹہ میں پیپلزپارٹی کے 31 ضلع ممبراور30 چیئرمین کامیاب ہوئے۔

پولنگ کا وقت پانچ بجے ختم ہوا تاہم الیکشن کمیشن نے ان محدود پولنگ اسٹیشنز پر مزید وقت دیا جہاں ووٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔ پولنگ کے وقت میں صرف اتنا اضافہ کیا گیا جتنی تاخیر ہوئی۔

میئر کون ہوگا؟

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک کے تنائج کے مطابق جماعت اسلامی کے 34، جبکہ پیپلز پارٹی کے 24 امیدوار آگے ہیں، پی ٹی آئی کے 20 اور ٹی ایل پی کا ایک امیدوار بھی سبقت لئے ہوئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات کے نتائج آج نیوز بروقت نشر کر رہا ہے۔ ویب سائیٹ پر نتائج یہاں شائع کیے جا رہے ہیں جب کہ پارٹی پوزیشن واضح کرنے کیلئے گرافک اور چارٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔

کراچی سٹی کونسل میں پارٹی پوزیشن ظاہر کرنے کے لیے ہم نے پارلیمنٹ ڈونٹ کا استعمال کیا ہے۔ آج کے انتخابات میں ووٹرز نے اپنے اپنے علاقے سے جن یوسی چیئرمینوں کا انتخاب کیا ہے وہ سٹی کونسل کے ممبر ہوں گے اور شہر کے میئر کا انتخاب کریں گے۔

لہٰذا جس پارٹی کا رنگ ہمارے پارلیمنٹ ڈونٹ پر حاوی ہوا وہ شہر کو کنٹرول کرے گی۔

ٹاؤن ناظمین

ووٹرز نے کراچی کے 25 ٹاؤنز کے لیے ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں (TMCs) کے اراکین کو بھی منتخب کیا ہے۔ یہ اراکین ٹاؤن ناظمین کا انتخاب کریں گے۔

ہم نے تمام 25 ٹاؤنز میں ہر پارٹی کی پوزیشن کا بار چارٹ بنایا ہے۔ اگر کوئی پارٹی بار چارٹ میں سرفہرست ہے، تو وہ اس ٹاؤن کے لیے ٹی ایم سی کو کنٹرول کرے گی۔

غیر سرکاری ابتدائی نتائج

سٹی کونسل اور ابراہیم حیدری ٹی ایم سی کا ایک ایک رکن بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔ ملیر ضلع کی یوسی 10 ریڑھی کے ابراہیم موسانی چیئرمین اور محمد رفیق داؤد وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔

تمام دستیاب نتائج

کراچی میں چیئرمین اور نائب چیئرمین کی نشستوں کے لیے جو امیدوار اب تک فتح ہیں ان کی تفصیل ذیل میں ہے۔ واضح رہے کہ بیشتر نتائج غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے پر مبنی ہیںَ

DistrictUR TownUR UCUR UCNameUR CategoryUR CandidateNameUR Party
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 01 شفیق کالونی چیئرمین عاصم علی مخدومی JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 01 شفیق کالونی نائب چیئرمین صابر حسین JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 02 ثمن آباد چیئرمین فیصل شیخ JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 02 ثمن آباد نائب چیئرمین زہیر مصطفی سید JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 03 واٹر پمپ چیئرمین مرزا آفاق JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 03 واٹر پمپ نائب چیئرمین نعمان الحق صدیقی JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 05 یاسین آباد چیئرمین عارف منیر صدیقی JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 05 یاسین آباد نائب چیئرمین منصور احمد JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 06 عزیز آباد چیئرمین خواجہ غلام قمر JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 06 عزیز آباد نائب چیئرمین محمد الیاس JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 08 گلبرگ چیئرمین محمد فاروق نعمت اللہ JI
کراچی وسطی گلبرگ یوسی 08 گلبرگ نائب چیئرمین شلال JI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 01 موسی کالونی چیئرمین عبید الرحمٰن JI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 01 موسی کالونی نائب چیئرمین محمد حنیف JI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 04 ابن سینا چیئرمین عبید احمد خان JI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 04 ابن سینا نائب چیئرمین طلحٰہ حسیب JI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 07 سی ایریا چیئرمین خالد PTI
کراچی وسطی لیاقت آباد یوسی 07 سی ایریا نائب چیئرمین محمد فرحان PTI
کراچی وسطی ناظم آباد یوسی 01 پاپوشنگر چیئرمین محمد اقبال JI
کراچی وسطی ناظم آباد یوسی 01 پاپوشنگر نائب چیئرمین آفتاب حمید JI
کراچی وسطی ناظم آباد یوسی 07 گلبہار چیئرمین محمد سلیم JI
کراچی وسطی ناظم آباد یوسی 07 گلبہار نائب چیئرمین فرقان السلام JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 04 بفرزون چیئرمین محمد ابرار JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 04 بفرزون نائب چیئرمین سید ذیشان علی رضوی JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 05 تیموریہ چیئرمین سید نوید ظفر JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 05 تیموریہ نائب چیئرمین سید محمد عنیب JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 07 حیدری چیئرمین محمد عاطف بقائی JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 07 حیدری نائب چیئرمین خالد مقصود JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 08 الفلاح چیئرمین نعیم الرحمان خان JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 08 الفلاح نائب چیئرمین ذو الفقار احمد JI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 09 پہاڑ گنج چیئرمین اول خان PTI
کراچی وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 09 پہاڑ گنج نائب چیئرمین اسماعیل خان PTI
کراچی وسطی نیو کراچی یوسی 02 گلشن سعید چیئرمین محمد ا حمرخان JI
کراچی وسطی نیو کراچی یوسی 02 گلشن سعید نائب چیئرمین فیضان JI
کراچی کورنگی کورنگی یوسی 08 کورنگی چیئرمین احمد رضا PPP
کراچی کورنگی کورنگی یوسی 08 کورنگی نائب چیئرمین عمر فاروق PPP
کراچی کورنگی ماڈل کالونی یوسی 04 لیاقت مارکیٹ چیئرمین کریم بخش JI
کراچی کورنگی ماڈل کالونی یوسی 04 لیاقت مارکیٹ نائب چیئرمین بلیغ الدین JI
کراچی کورنگی ماڈل کالونی یوسی 06 ماڈل کالونی چیئرمین عبدالحسیب JI
کراچی کورنگی ماڈل کالونی یوسی 06 ماڈل کالونی نائب چیئرمین سرفراز احمد خان JI
کراچی کورنگی لانڈھی یوسی 10 لانڈھی چیئرمین سید اقبال حسین PPP
کراچی کورنگی لانڈھی یوسی 10 لانڈھی نائب چیئرمین نیاز الدین PPP
کراچی ویسٹ منگھوپیر یوسی 01 منگھوپیر چیئرمین محمد سلیم PPP
کراچی ویسٹ منگھوپیر یوسی 01 منگھوپیر نائب چیئرمین نواز علی بروہی PPP
کراچی ویسٹ مومن آباد یوسی 02 مومن آباد چیئرمین ممتاز احإد PPP
کراچی ویسٹ مومن آباد یوسی 02 مومن آباد نائب چیئرمین عبداللہ PPP
کراچی ویسٹ مومن آباد یوسی 03 مومن آباد چیئرمین ملک اعجاز اعوان PPP
کراچی ویسٹ مومن آباد یوسی 03 مومن آباد نائب چیئرمین آصف رحمان PPP
کراچی ویسٹ اورنگی ٹاؤن یوسی 03 اورنگی ٹاؤن چیئرمین عبدالحنان خان JI
کراچی ویسٹ اورنگی ٹاؤن یوسی 03 اورنگی ٹاؤن نائب چیئرمین کمال احمد JI
کراچی ویسٹ اورنگی ٹاؤن یوسی 07 اورنگی ٹاؤن چیئرمین محمد مدثر حسین انصاری JI
کراچی ویسٹ اورنگی ٹاؤن یوسی 07 اورنگی ٹاؤن نائب چیئرمین سید جاوید حسین JI
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 01 گڈاپ چیئرمین مبارک گبول PPP
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 01 گڈاپ نائب چیئرمین جام محمد جوکھیو PPP
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 04 گلشن حدید چیئرمین غلام رضا جتوئی PPP
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 04 گلشن حدید نائب چیئرمین امن الدین PPP
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 07 مراد میمن چیئرمین محمد سلیم میمن PPP
کراچی ملیر گڈاپ یوسی 07 مراد میمن نائب چیئرمین سلمان عبداللہ PPP
کراچی ملیر ابراہیم حیدری یوسی 07 شیر پاو کالونی چیئرمین مسعود اختر JI
کراچی ملیر ابراہیم حیدری یوسی 07 شیر پاو کالونی نائب چیئرمین معراج محمد خان JI
کراچی ملیر ابراہیم حیدری یوسی 10 رہڑی چیئرمین ابراہیم موسانی PPP
کراچی ملیر ابراہیم حیدری یوسی 10 رہڑی نائب چیئرمین محمد رفیق داود PPP
کراچی ملیر ملیر یوسی 01 غریب آباد چیئرمین قاسم TLP
کراچی ملیر ملیر یوسی 01 غریب آباد نائب چیئرمین محمد آصف TLP
کراچی ملیر ملیر یوسی 02 غازی داؤد بروہی چیئرمین محمد نواز PPP
کراچی ملیر ملیر یوسی 02 غازی داؤد بروہی نائب چیئرمین جان محمد بلوچ PPP
کراچی ملیر ملیر یوسی 04 خلد آباد چیئرمین ارشاد علی PPP
کراچی ملیر ملیر یوسی 04 خلد آباد نائب چیئرمین سید مزمل شاہ PPP
کراچی ملیر ملیر یوسی 07 فیوچر کالونی چیئرمین بلال خان نیازی PTI
کراچی ملیر ملیر یوسی 07 فیوچر کالونی نائب چیئرمین نعمت اللہ PTI
کراچی ایسٹ چنیسر یوسی 06 اختر کالونی چیئرمین غیاث احمد عباسی JI
کراچی ایسٹ چنیسر یوسی 06 اختر کالونی نائب چیئرمین نعیم پروین JI
کراچی ایسٹ چنیسر یوسی 08 چنیسر گوٹھ چیئرمین اورنگزیب تاج PPP
کراچی ایسٹ چنیسر یوسی 08 چنیسر گوٹھ نائب چیئرمین فرحان غنی PPP
کراچی ایسٹ گلشن اقبال یوسی 07 شانتی نگر چیئرمین سکندر حسن PPP
کراچی ایسٹ گلشن اقبال یوسی 08 نیشنل اسٹیڈیم چیئرمین سید خضر باقی JI
کراچی ایسٹ جناح یوسی 01 پاکستان کواٹرز نائب چیئرمین محمد اکبر JI
کراچی ایسٹ صفورا یوسی 05 پہلوان گوٹھ چیئرمین محمد نعمان خان JI
کراچی ایسٹ صفورا یوسی 05 جوہر کمپلکس نائب چیئرمین محمد سومار JI
کراچی ایسٹ سہراب گوٹھ یوسی 08 نیو سنزی منڈی چیئرمین سید محمد بلال PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 01 آگرہ تاج کالونی چیئرمین عبدالغنی PTI
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 01 آگرہ تاج کالونی نائب چیئرمین محمد سعید خان PTI
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 03 گلستان کالونی چیئرمین عنایت اللہ خان مروت PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 03 گلستان کالونی نائب چیئرمین شکیل احمد PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 04 سنگو لین چیئرمین محمد صدیق PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 04 سنگو لین نائب چیئرمین محمد فیاض PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 05 نوا لین چیئرمین شاہد حسین بلوچ PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 05 نوا لین نائب چیئرمین محمد عرفان PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 06 کلاکوٹ چیئرمین عبدالرشید PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 06 کلاکوٹ نائب چیئرمین عبدالناصر بلوچ PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 07 غلام محمد لین چیئرمین محمد طاہر PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 07 غلام محمد لین نائب چیئرمین زوہیب احمد PPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 08 شاہ بیگ لین چیئرمین عبدالمجید PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 08 شاہ بیگ لین نائب چیئرمین جمیل احمد اوتھ PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 09 دریاآباد نائب چیئرمین محمد اقبال ہنگیرو PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 10 کھڈا میمن سوسائٹی چیئرمین محمد حنیف PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 10 کھڈا میمن سوسائٹی نائب چیئرمین عارف محمد ہارون PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 11 نیا آباد نائب چیئرمین محمد اقبال PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 12 بغدادی چیئرمین محمد محب رئیس PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 12 بغدادی نائب چیئرمین عبدالقادر PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 13 جناح آباد چیئرمین فہیم علی PPPP
کراچی ساؤتھ لیاری ٹاؤن یوسی 13 جناح آباد نائب چیئرمین ساجد علی شاہ PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 01 بھیم پوراہ چیئرمین عمران پروانی PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 01 بھیم پوراہ نائب چیئرمین مرتضی PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 02 حسن لاشاری ولیج چیئرمین اسلم خان نیازی PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 02 حسن لاشاری ولیج نائب چیئرمین محمد فیصل اسلم PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 03 گارڈن چیئرمین گلفام حیدر ہاشمی PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 03 گارڈن نائب چیئرمین محمد سلمان PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 04 ملت نگر چیئرمین طاہر پرویز PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 04 ملت نگر نائب چیئرمین عبدالرحمان PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 04 ملت نگر نائب چیئرمین صدام حسین IND
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 05 رنچھور لین چیئرمین رخشندہ IND
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 05 رنچھور لین چیئرمین عمران حسین GDA
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 05 رنچھور لین چیئرمین محمد فرحت PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 05 رنچھور لین نائب چیئرمین محمد منیر گدی PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 06 نانکواڑہ چیئرمین وسیم عبدالواحد PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 06 نانکواڑہ نائب چیئرمین محمد نعمان شیخ PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 07 اولڈ ٹاون کھارادر چیئرمین محمد یاسر TLP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 07 اولڈ ٹاون کھارادر نائب چیئرمین سید عبدالقادر TLP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 08 سٹی ریلوے کالونی چیئرمین محمد سلمان خان PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 08 سٹی ریلوے کالونی نائب چیئرمین شاکر اللہ خان PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 09 صدر چیئرمین محمد علی رضا PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 09 صدر نائب چیئرمین محمد رحمان PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 10 ہجرت کالونی چیئرمین محمد رفیق PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 10 ہجرت کالونی نائب چیئرمین شیر محمد PTI
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 11 فرئیر ٹاون چیئرمین سید نجمی عالم PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 11 فرئیر ٹاون نائب چیئرمین محمد عاطف بلو PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 12 بوٹ بیسن چیئرمین سلطان محمد PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 12 بوٹ بیسن نائب چیئرمین سید نجمی عالم PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 13 کلفٹن کہکشاں چیئرمین کرم اللہ PPPP
کراچی ساؤتھ صدر ٹاؤن یوسی 13 کلفٹن کہکشاں نائب چیئرمین وسیم گل PPPP
کراچی کیماڑی مورڑو میربحر یوسی 02 مورڑو میربحر چیئرمین شوکت علی خان JI
کراچی کیماڑی مورڑو میربحر یوسی 02 مورڑو میربحر نائب چیئرمین مسعود اختر JI
کراچی کیماڑی مورڑو میربحر یوسی 06 مورڑو میربحر چیئرمین اکرم خان PTI
کراچی کیماڑی مورڑو میربحر یوسی 06 مورڑو میربحر نائب چیئرمین محمد نوید بٹ PTI
کراچی کیماڑی ماڑی پور یوسی 10 ماڑی پور چیئرمین جہانزیب خان PPP
کراچی کیماڑی ماڑی پور یوسی 10 ماڑی پور نائب چیئرمین ہمایوں محمد خان PPP
کراچی کیماڑی ماڑی پور یوسی 11 ماڑی پور چیئرمین سلمان PPP
کراچی کیماڑی ماڑی پور یوسی 11 ماڑی پور نائب چیئرمین محمد حُسین PPP

ڈپٹی کمشنرسینٹرل طلحہٰ سلیم نےمیڈیا سے گفتگومیں کہا کہ یوسی 4 نارتھ ناظم آباد سےجماعت اسلامی نے کامیابی حاصل کی ہے، پی ٹی آئی امیدوار2 ہزار 800 سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہا۔ یو سی فورکے تین وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلرکامیاب ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ یوسی 4 سےٹی ایل پی کی خاتون بھی کامیاب ہوئیں اور یوسی 6 کےتمام وارڈ سے جماعت اسلامی کے کونسلر کامیاب ہوئے۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق ایک امیدوارکے انتقال کی وجہ سے نارتھ ناظم یوسی6 کےچیئرمین اوروائس چیئرمین کاانتخاب نہ ہوسکا۔

ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے بتایا کہ انتخابی نتائج پر تمام ریٹرننگ آفیسر کام کر رہے ہیں، نتائج کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ سینٹرل میں ایک ہزار263پولنگ اسٹیشنزہیں اور ایک ریٹرننگ آفیسر کے پاس 200پولنگ اسٹیشنزہیں۔

الیکشن کمیشن کی ترجمان قرۃ العین نے اسلام آباد میں آج نیوز کے رپورٹر افضل جاوید کو بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اور صوبائی انتخابات کے لیے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) کا استعمال کرتا ہے، لیکن انتخابی ادارہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے لیے آر ایم ایس کا استعمال نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نتائج کا اعلان پریزائیڈنگ افسران کریں گے۔

دادو کے نتائج

پولنگ اسٹیشن نمبر 51 مکی مسجد وارڈ 22 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے حاجی لیاقت علی 402 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ تحریک انصاف کے اسلام الدین 109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹرز کے رحجانات

نتائج آنے سے قبل اتوار کو آج نیوز کے فیلڈ میں موجود نامہ نگاروں اور اینکروں نے زمینی صورت حال جاننے کی کوشش کی کہ اس بار عوام کا جھکاؤ کس جانب ہے۔

انوشہ جعفری نے رپورٹ کیا کہ ملیر ضلع میں ووٹرز کے ساتھ بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس دوڑ میں آگے ہے، جبکہ جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ ملیر روایتی طور پر پیپلز پارٹی کا حامی رہا ہے۔

دیگر علاقوں میں، ووٹر ٹرن آؤٹ ابتدائی طور پر نسبتاً کم رہا اور بظاہر ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے بائیکاٹ کی کال نے کام کیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی۔

پی پی پی، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے بھرپور طریقے سے مہم چلائی، سوشل میڈیا پوسٹس اشارہ ملتا ہے کہ لوگ بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں عوام کی عدم دلچسپی، جھکاؤ کس طرف رہا؟

کراچی میں کڑا مقابلہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان متوقع۔
شائع 15 جنوری 2023 05:03pm

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی عدم دلچسپی واضح طور پر نظر آئی، شہر بھر میں سیاسی جماعتوں کے کیمپس خالی نظر آئے۔

عوامی جھکاؤ کی بات کی جائے تو کراچی کے علاقے ملیر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب لوگوں کا رجحان رہا۔ جبکہ لیاری میں جماعت اسلامی کا زور نظر آیا۔

کراچی میں کڑا مقابلہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہے، جبکہ پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر نظر آرہی ہے۔ تحریک لبیک پاکستان نے سب سے زیادہ امیدوار میدان میں اتارے ہیں لیکن عوام کا ووٹ کم رہا ہے۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور متحدہ کے سابق گڑھ عزیزآباد میں لوگوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا، لیکن اس کے باوجود میمن جماعت کے لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے۔

کراچی کے متعدد پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ عملہ غائب ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم، کچھ پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھا دیا گیا

نتائج بھی موصول ہونا شروع ہوگئے۔
شائع 15 جنوری 2023 04:59pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا۔ جن پولنگ استیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا وہاں اتنا ہی وقت بڑھایا گیا ہے جتنی تاخیر ہوئی۔

پولنگ اسٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی شروع ہوچکی ہے اور آج نیوز کو بلدیاتی انتخابات کے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جو ضابطہ اخلاق کے مطابق چھ بجے نشر کئے جائیں گے۔

نارتھ ناظم آباد یوسی تین شہید سرور اسکول میں ٹھپہ مافیا سرگرم

پولنگ ایجنٹ کو دھاندلی روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
شائع 15 جنوری 2023 04:34pm

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا وقت اختتام کو پہنچتے ہی نارتھ ناظم آباد یوسی تین شہید سرور اسکول میں ٹھپہ مافیا سرگرم ہوگیا۔

پولنگ اسٹیشن کو بند کرکے ٹھپے لگانے کا عمل عملے کی نگرانی کے باوجود شروع کردیا گیا۔

سیاسی جماعت کےکارکنان کی جانب سے مخالف پولنگ ایجنٹ کو دھاندلی روکنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مسترد کردیا

شہری شام 5 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، الیکشن کمیشن
شائع 15 جنوری 2023 03:49pm
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کے عمل کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہری شام 5 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک ہے، مقررہ وقت کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے کے اندر ووٹرز کو صرف ووٹنگ کی اجازت ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹنگ کا وقت نہیں بڑھایا جائے گا، میڈیا ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے ایک گھنٹے بعد نتائج نشر کرنے کا پابند ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پولنگ کا وقت 2 گھنٹے بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ تقریباً پورے کراچی میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی اور سندھ حکومت نے رات کوپولنگ سکیمیں تبدیل کیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے عوام کو گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل بھی کی تھی۔

مجھے کینسر ہے سیل کیسے توڑ سکتا ہوں، فردوس شمیم نقوی کی وضاحت

"سیل کیسے لگائی جاتی ہے؟ یہ سکھانے کیلئے سیل کھولی تھی"
شائع 15 جنوری 2023 03:47pm
تصویر/ فیس بک
تصویر/ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی پولنگ اسٹیشن میں بیلٹ باکس کی سیل کھولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مؤقف سامنے آگیا۔

فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ مجھے کینسر ہے 65 سال کا ہوں سیل کیسے توڑ سکتا ہوں میں نے یہ بتایا کہ اس طرح ڈبوں پر سیل لگائی جاتی ہے اور سیل ٹائٹ نہیں تھی، میں نے کھول کر ٹائٹ کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے روکنے کی کوشش نہیں کی انتخابی عملے کے سامنے بیلٹ باکس کھولے اور بیلٹ باکس کی سیل درست نہیں تھی، سیل کیسے لگائی جاتی ہے؟ یہ سکھانے کیلئے سیل کھولی تھی۔

پولنگ اسٹیشن کے اندر نجی عملے کوپکڑلیا

عام نوجوان سے ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی، جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ
شائع 15 جنوری 2023 03:10pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

کراچی کے ضلع ملیر اسو گوٹھ میں گل رانا گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول میں پولنگ اسٹیشن کے اندر نجی عملے کو پکڑلیا گیا ہے۔

پولنگ اسٹیشن میں 2 عام نوجوان ڈیوٹی دیتے ہوئے پائے گئے جبکہ پریزائڈنگ آفیسر کے مطابق نجی لوگ ہیں عملہ کم تھا اس لئے بٹھایا ہے۔

جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ کا کہنا ہے کہ کس قانون کے تحت نجی افراد سے ڈیوٹی لے رہے ہیں، جس پر پریزائڈنگ آفیسر نے کہا کہ میری مرضی میں کسی کوبھی بٹھا دوں۔

گل رانا گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول اسوگوٹھ پر پولنگ کا عمل روکتے ہوئے جوائنٹ الیکشن کمشنرسندھ نے کہا کہ کسی عام شخص سے ڈیوٹی نہیں لی جاسکتی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا

رانا ثناء کا میڈیا بیان بھی عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے
شائع 15 جنوری 2023 02:52pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے غیرذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا پرمختلف جماعتوں کے نمائندوں کےبیانات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن ہر الزامات بےبنیاد ہیں۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیکشن 10 کے تحت لوکل کونسلز کی تعداد مہیا کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے ۔ ۔سندھ حکومت نے یہ تعداد فراہم کی اور الیکشن کمیشن اسی کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کا پابند تھا اوراس نے قانون کے مطابق شفاف اندازمیں حلقہ بندیاں کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی حلقہ بندیوں کا اسلام آباد کی حلقہ بندیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے انتخابی شیڈول کےدوران یوسیزکی تعداد101 سے بڑھا کر 125 کی جبکہ وہاں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔ وہاں پر بھی الیکشن کمیشن نے اپنے موقف میں کہا کہ 101 یوسیز کے مطابق 7 سے 10 روزمیں پولنگ کے لیے تیارہے۔

ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پرلگائے تمام الزامات غلط ، بےبنیاد اور حقائق کے منافی ہیں،الیکشن کمیشن کے خلاف غلط تنقید کی جارہی ہے، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کامیڈیا بیان بھی غلط اورعوام کو گمراہ کرنےکے مترادف ہے اورظاہرکرتا ہے کہ ان کی الیکشن قوانین سے واقفیت قدرے کم ہے۔الیکشن کمیشن اپنی ذمہ دارایاں احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن پرالزام کہ وہ پرانی انتخابی فہرستیں لوکل گورنمنٹ انتخابات کراچی وحیدرآباد ڈویژنوں میں استعمال کررہا ہے، اس پرالیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ کسی بھی انتخابات کے شیڈول کے جاری ہونے کے بعد الیکشنز ایکٹ کی سیکشن 39 کے تحت انتخابی فہرستوں میں نہ تو کوئی نام درج کیا جاسکتا ہے نہ اخراج کیا جاسکتا ہے، اور نہ ہی درستگی کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول 29 اپریل 2022 کو دیا گیا تھا لہذا اس وقت کی انتخابی فہرستیں قانون کے تحت استعمال کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ انتخابی فہرستیں جو 17 اکتوبر2022 کو شائع کی گئی تھیں وہ آئندہ عام انتخابات میں استعمال کی جائیں گی۔

گلبرگ ٹاؤن میں جماعت اسلامی اور پی پی کے کارکنان گتم گتھا ہوگئے

کارکنان کا پولنگ عملے پر بھی تشدد، پولیس تماشا دیکھتی رہی
شائع 15 جنوری 2023 02:29pm
اسکرین گریب - آج نیوز
اسکرین گریب - آج نیوز

کراچی کےعلاقے گلبرگ ٹاؤن کی یوسی 2 میں جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آپس میں گتم گتھا ہوگئے ہیں۔

کارکنان نے پولنگ اسٹیشن کے اندرگھس کے بیلٹ باکس توڑدیئے اور پولنگ عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس تماشا دیکھتی رہی۔

قیام پاکستان کے بعد سے مسلسل ووٹ ڈالنے والی ضعیف خاتون

ضعیف خاتون نے کس جماعت کو ووٹ دیا
شائع 15 جنوری 2023 01:59pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 80 سالہ ضعیف خاتون بھی ووٹ ڈالنے پہنچیں۔

چنیسر ٹاؤن کی یو سی 8 میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والی ضعیف خاتون نے کہا کہ میں نے قیام پاکستان کے بعد سے جب بھی انتخابات ہوئے ووٹ دیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی حامی بزرگ خاتون ذوالفقارعلی بھٹو،بینظیربھٹو کو ووٹ دیتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے صبح 8 بجے سے پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے لیے لگائے جانے والے کیمپوں میں آگ لگ گئی

آگ سے سیاسی جماعتوں کے انتخابی کیمپوں کو نقصان پہنچا
شائع 15 جنوری 2023 01:50pm
تصویر/سوشل میڈیا
تصویر/سوشل میڈیا

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے لگائے جانے والے کیمپوں میں آگ لگ گئی۔

لانڈھی نمبر 6 یونین کونسل 3 کے وارڈ نمبر4 میں لگنے والی آگ سے تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس متاثرہوئے جن کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ نامعلوم افراد کی لگائی گئی آگ سے ان کے کیمپوں کو نقصان پہنچا۔

نمائندہ آج نیوز کے مطابق آگ ممکنہ طور پر رات کو کھلے آسمان تلے بیٹھنے والے نشے کے عادی حضرات سے لگی جس کی نوعیت خاصی معمولی تھی ۔

آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور اس پر جلد قابو پا لیا گیا تھا۔

عمران خان کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

زندگیوں میں تبدیلی کیلئے ووٹ بہت ضروری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 15 جنوری 2023 01:48pm
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی، حیدرآباد اور دادو کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کراچی، حیدرآباد اور دادو کی عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ اگر وہ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں تو آج ان کا ووٹ بہت ضروری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنرکا چینلز پرسندھ حکومت کے چلنے والے اشتہارکا نوٹس

فوری طورپران اشتہارات کو نشرہونے سے روکا جائے، الیکشن کمشنر
شائع 15 جنوری 2023 01:40pm
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

کراچی میں بلدیاتی الیکشن والے دن بھی مختلف چینلز پرسندھ حکومت کے چلنے والے اشتہارات کا الیکشن کمیشن سندھ نے نوٹس لے لیا۔

صوبائی الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ آج بلدیاتی انتخاب کی پولنگ کا دن ہے، ان اشتہارات کا چلنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشتہارات میں مختلف اسکیمز کا ذکر کیا گیا ہے فوری طور پران اشتہارات کو آج کے لئے نشر ہونے سے روکا جائے۔

وزیراعلی سندھ کا بلدیاتی الیکشن کے کنٹرول روم کا دورہ

کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنز پر جاری انتخابی عمل کی نگرانی کا جائزہ
شائع 15 جنوری 2023 01:30pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں قائم بلدیاتی الیکشن کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

سی پی او آفس پہنچنے پرچیف سیکریٹری سہیل راجپوت اورآئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کنٹرول روم میں پولنگ اسٹیشنز پر جاری انتخابی عمل کی نگرانی کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اب تک کے پولنگ کے عمل میں اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلی سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کو پر امن رکھا جائے، کسی شر پسند کو انتخابی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔

مراد علی شاہ نے تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں سے اپیل کی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کا احترام کریں۔

الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات میں شکایات موصول ہونے کا اعتراف

اب تک 16 شکایت موصول ہوئیں، 13 کا ازالہ کیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 15 جنوری 2023 12:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی بلدیاتی انتخابات میں شکایات موصول ہونے کا اعتراف کر لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن قراة العین نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی عمل میں بدامنی پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ مرکزی کنٹرول روم الیکشن کمیشن کو اب تک 16 شکایت موصول ہوئیں، شکایات بذریعے کال، ای میل اور میڈیا مانٹرینگ کے زریعے ہوئیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے مزیدکہا کہ اتنے بڑے الیکشن میں شکایات آتی ہیں، 13 شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، شکایات میں الیکشن کی تاخیراور بلیٹ پیپر میسنگ کے نشانات شامل ہیں، کراچی، حیدر آباد اور ٹھٹھہ سے شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

فردوس شمیم نے بیلٹ باکس کھول ڈالے

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف نوٹس لے لیا
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2023 03:24pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے پولنگ اسٹیشنزمیں بیلٹ باکس کی سیل کھلی ہونے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کا مطالبہ کردیا۔

فردوس شمیم نقوی کی جانب سے اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پولنگ اسٹیشن سے بے دخل کرنے کاحکم دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی یہ غیرقانونی حرکت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے ٹوئٹرپرویڈیوز شیئرکیں تھیں جن میں وہ کسی پولنگ اسٹیشن میں موجود ہیں اور بیلٹ باکس کا پلاس اٹھائے معائنہ کررہے ہیں۔

اس دوران بیلٹ باکس کی سیل ڈھیلی ہونے پروہ شکایت کرتے ہیں تو پریزائیڈنگ آفیسرکی جانب سے تعاون کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ ان کا عملہ نیا ہے اور ابھی اتنا تجربہ کارنہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کسی بھی پولنگ سٹیشن میں سیل موجود نہیں،وہ پلاس لے کر آئے ہیں تا کہ سب باکس سیل ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ۔ ’ہمیں صاف شفاف الیکشن چاہئیے۔‘

فردوشس شمیم نقوی نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ انتخابات بغیر کسی تیاری کے کروائے گئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما کے اس اقدام کے خلاف پیپلز پارٹی کے الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن پاکستان کو شکایت لکھ دی گئی ہے۔

سینیٹر تاج حیدرنے تحریر کیا کہ فردوس شمیم نقوی کی الیکشن کوڈ آف کنڈٹ کی خلاف ورزی کی فوٹیج سامنے آئی ہےجس میں انہیں بیلٹ باکس کھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن بلاتاخیر نوٹس لیکر فردوس شمیم نقوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نقاب پوش افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے

نامعلوم افراد پیپلزپارٹی کی جھنڈا لگی گاڑیوں پرسوار تھے، پی ٹی آئی
شائع 15 جنوری 2023 12:29pm
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نقاب پوش افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور (آر او) کو ہراساں کیا۔

نامعلوم افراد کی جانب سے سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی گئی جبکہ نامعلوم افراد پیپلزپارٹی کی جھنڈا لگی گاڑیوں پرسوار تھے۔

نقاب پوشوں کے حملے کا الزام، بیلٹ پیپر سے نام غائب، ڈنڈے بھی چل گئے

بلدیاتی انتخابات میں بے ضابطیگوں کی کئی شکایات سامنے آگئیں
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2023 02:07pm
فوٹو۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔ آج نیوز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے تاہم انتخابی عمل کے دوران مختلف بےضابطگیاں بھی دیکھنے میں آرہی ہیں، کہیں ڈنڈے چل گئے تو کہیں پولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔

کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، جو بغیر کسی وقفے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

پولیس کی جگہ نجی گارڈ

کراچی کے ضلع سینٹرل میں پولیس کی نفری میں کمی کے باعث نجی کمپنی کے گارڈز کو تعینات کردیا گیا۔ گارڈز کو پولیس موبائل کے ذریعے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے لئے بھیجا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی کا پی پی پرنقاب پوش بھیجنے کا الزام

ضلعی وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں نقاب پوش افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکن کی جانب سے سامنے آنے والی ویڈیومیں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا اور نامعلوم افراد نے سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد پیپلزپارٹی کی جھنڈالگی گاڑیوں پرسوارتھے۔

بدین، پولنگ اسٹیشن پرخاتون ووٹر بے ہوش، پولیس پر دھکےدینےکا الزام

بدین میں تلہار وارڈ نمبر 11 کی پولنگ اسٹیشن پر خاتون ووٹر بے ہوش ہوگئیں۔ خاتون پولنگ اسٹیشن پر پانی سمیت دیگرسہولیات نہ ہونے کے باعث خاتون بے ہوش ہوئیں، جبکہ خواتین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر دھکے دینےکا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ووٹرز واپس لوٹ گئے

کراچی کے ضلع شرقی یو سی آٹھ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 10 اور 11 میں پولنگ سست روی کا شکار رہی۔ جمشید روڈ میں ووٹر ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس لوٹ گیا، ضلع شرقی گلشن یوسی 6 میں عملہ نہ پہنچ سکا، یوسی 13صفورہ میں ووٹر لسٹیں نامکمل ہونے پر عوام کو پریشانی کا سامنا رہا۔

بیلٹ پیپر سے امیدوار کا نام ہی غائب

کراچی کے علاقے بن قاسم پپری میں بیلٹ پیپر سے امیدوار کا نام غائب ہونے پرپولنگ کا عمل ہی روک دیا گیا۔

بیلٹ پیپرسے ایک جماعت کے امیدوار کا نام اورانتخابی نشان غائب ہونے پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے حامیوں نے احتجاج کیا۔ووٹرز کے احتجاج کے بعد پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

لمبی قطارمیں انتظار

آج صبح پولنگ کے آغاز پر ضلع شرقی یو سی 8 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 10 اور11 میں ووٹرز پریشانی کا شکاررہے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والوں کو آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک قطارمیں لگ کرانتطار کرنا پڑا۔

تاخیر کے باعث اکثر ووٹرز ووٹ کاسٹ کیے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

پولنگ عملہ غائب ہونے پرپیپلزپارٹی کا خط

حیدرآباد میں انتخابی عمل کے دوران بے ضابطگیاں سامنے آنے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔

شاہ لطیف آباد ٹاؤن کی یوسی 114 کے وارڈ نمبر 3 کا پولنگ اسٹیشن بند ہونے پرتحفظات کااظہار کرنے والی پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ موجود نہیں۔ پی پی الیکشن سیل کے انچارج تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابی بے ضابطگی کے معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

ٹھٹھہ میں پولنگ ایجنٹ پرتشدد

ٹھٹھہ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پرسناٹا چھایا رہا، بدین کی یونین کونسل 37 میرغلام محمد تالپور میں پولنگ ایجنٹ عبدالقادرانڑکو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولنگ ایجنٹ کے مطابق پی پی امیدوار کے حامیوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے نکال دیا گیا۔

دادو میں پی پی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے

دادو میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑے کا آغازپیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کی کارکنوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیلئے آمد پر ہوا۔

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکتے ہو شدید نعرے بازی بھی کی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے اعتراض پر پیرمجیب الحق اکیلے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

بدین میں پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے حامی آمنے سامنے

بدین میں پیپلز پارٹی اور جی ڈی اے کے حامی آمنے سامنے آگئے، دونوں جانب سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

پیپلزپارٹی بدین کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ،جس پر جی ڈی اے امیدوار نے اعتراض کیا۔

جی ڈی اے امیدوار نے کہا کہ یہ لوکل الیکشن ہے ایم پی اے کایہاں کیا کام ہے۔

دوسری جانب بدین میں تلہار وارڈ نمبر 11کی پولنگ اسٹیشن پر خاتون ووٹر بیہوش ہوگئیں۔

خاتون پولنگ اسٹیشن پر پانی سمیت دیگرسہولیات ناہونےکےباعث خاتون بیہوش ہوئی جبکہ خواتین نے پولیس اہلکاروں پر دھکےدینےکاالزام لگایا۔

گلشن اقبال بلاک 2 میں بدنظمی، سیاسی جماعتوں کے کارکنان بدنظمی

کراچی میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال بلاک 2 گرین لائن اسکول میں بد نظمی ہوئی ہے، جہاں سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے جبکہ پولیس کی نفری پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول کررہے ہیں۔

خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد گُھس گئے

جامشورو کے گرلزاسکول بھریا ولیج میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر تصادم ہوگیا، جہاں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں مرد گُھس گئے۔

جامشورو کے گرلزاسکول بھریا ولیج میں خواتین پولنگ اسٹیشن پرمردوں کے داخلے کے بعد پیپلز پارٹی اور جامشورو اتحاد کے کارکن آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔