شہر میں 5 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں ہوگی، کراچی، حیدر آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلے گی، محکمہ موسمیات
کشمیر، پنجاب اور اسلام آباد کے ساتھ سندھ کی ساحلی پٹی پر بارشیں ہوں گی جبکہ 5 جولائی تک رہنے والے سسٹم کے باعث کراچی ، حیدرآباد، لاہور اورراولپنڈی کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گھر کی دیوار اور چھتیں گرنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سرائے عالمگیر میں بارش کے بعد پھسلن کے باعث کار نہر میں جا گری، حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچہ بھی شامل ہے، حادثے کا شکار خاندان جہلم سے اپنے گاؤں کھوہار جا رہا تھا کہ بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔