آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت صدر ڈاکٹر عارف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس 26 بروز جمعرات کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔
ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر علوی کا کہنا ہے کہ سازش کی تحقیقات کیلئےجوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس کی سربراہی چیف جسٹس عمر عطا بندیال خود کریں۔
صدر علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آئین کے خلاف کوئی کام نہیں کیا جس کے تحت انہیں عہدے سے ہٹایا جائے، دستور پاکستان کے اُصولوں پر قائم رہنے کیلئے پُرعزم ہوں۔
مبینہ امریکی مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کوخط لکھنے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔