کل سے 13 مئی تک امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروا سکیں گے، 24 جولائی کو دیگر 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ریڈ زون میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ العمل ہے،سیاسی جماعتوں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ ریڈ زون میں احتجاج نہ کیا جائے۔
تحریک انصاف کی جانب سے اسد عمر نے عدالت میں درخواست دائرکی، جس میں وفاق،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن، ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ روس جانے سے پہلے جنرل باجوہ کو فون کیا جس پر انہوں نے کہا ہمیں روس جانا چاہیے، روس سے ہتھیار، تیل، گندم اور گیس کی بات کی، روس گندم اور تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا.