وکیل پی ٹی آئی نے کازلسٹ میں فارن فنڈنگ لکھنے پر اعتراض اٹھایا تو چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو آئندہ فارن فنڈنگ کے بجائے ممنوعہ فنڈنگ کیس لکھنے کی ہدایت کی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈسٹرک ریٹرننگ، ریٹرننگ اور مانیٹرنگ افسران سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
بابرحسن بھروانہ نے ممبر پنجاب اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان نے ممبر خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف لیا جبکہ چیف الیکشن کشمنر سکندر سلطان راجہ نے دونوں ممبران سے حلف لیا۔
پنجاب اسمبلی کی 20 جنرل نشستوں پر منتخب ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 3 اور 2 اقلیتی نشستوں پر ارکان کو ڈی سیٹ کیا گیا، الیکشن کمیشن
وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہلی عمران خان کی بنتی ہے، 25 لوگوں کے ڈی سیٹ ہونے سے پنجاب حکومت کو فرق نہیں پڑے گا، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی تعداد پوری ہے۔
پنجاب اسمبلی کے 25 منحرفین کے خلاف فیصلہ ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا بلکہ اس سے فیصلے سے قبل فریقین کو نوٹسز جاری کیےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مزید ریکارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔