Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

سرگودھا میں خاتون صابن اور شیمپو کی چوری کی ایف آئی آر کے لیے تھانے پہنچ گئی

صابن اور شیمپو کی مالیت 500 روپے ہیں، پولیس مقدمہ درج کر لیا
شائع 23 اپريل 2025 08:19pm

سرگودھا میں چوری کی انوکھی ایف آئی آر درج کرلی گئی، خاتون 5 سو روپے کا صابن اور شیمپو چوری کا پرچہ کٹوانے تھانے پہنچ گئی، تھانہ پھلروان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں چوری کی انوکھی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ پھلروان کی حدود میں صابن وشیمپو چوری ہونے پرمقدمہ پولیس نے فوری مقدمہ بھی درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

میاں چنوں میں چوری کی انوکھی واردات؛ منہ پر ٹیپ لگا کر بکریاں چرالی گئیں

انوکھی واردات: چور ہوٹل سے پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے اڑے

مقدمے میں صابن اورشیمپو کی مالیت 500 روپےلکھی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ون فائیوپرکال کرکے بتایا کہ گھر سے صابن اورشیمپوچوری ہوچکا ہے، جس پرپولیس نے خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

punjab

sargodha

police

Robbery