Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

اسلام آباد میں کریک ڈاؤن، اب تک کتنے غیر قانونی افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟

دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں، پولیس
شائع 23 اپريل 2025 08:10pm

وفاقی دارالحکومت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تقریباََ 1900 افغان شہریوں کو اب تک افغانستان واپس بھجوایا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوران چیکنگ 1050 افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں پائی گئیں، جانچ پڑتال میں 350 کے قریب افغان شہریوں کے ویزے ایکسپائر پائے گئے، 270 افغان شہری اے سی سی کارڈ، 137 یو این ایس سی آر جبکہ 11 پی او آر کارڈ ہولڈرز پائے گئے۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک بدر کیے گئے تمام افغان شہریوں کو سفری دستاویزات نامکمل ہونے پر واپس بھیجا گیا جبکہ 85 کے قریب افغان شہریوں کو مزید جانچ پڑتال کے لیے کیمپ منتقل کردیا گیا۔

اسلام آباد

CTD

immigrants

Afghan Immigrants

Illegal immigrants

Illegal Afghan Immigrants

Pakistan Deporting Illegal Afghan Immigrants

Counter Terrorism Department (CTD)

Afghan Deportation

Afghan Citizen Card Holder

left in Afghanistan