Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

جب جج اور جج کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر ہمیں انصاف نہیں ملے گا، علیمہ خان

قانون کا احترام اور عدلیہ کی بالادستی ہر صورت لازم ہے۔علیمہ خان
شائع 23 اپريل 2025 03:04pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر آج عدلیہ کی توہین کی جا رہی ہے تو کل ہر ادارہ غیر محفوظ ہو جائے گا۔

علیمہ خان نے کہا کہ وہ چیف جسٹس سے بات کرنا چاہتی تھیں تاہم جج صاحب اٹھ کر جا چکے تھے، البتہ نیاز اللہ نیازی صاحب نے عدالت میں ان کی نمائندگی کی۔

علیمہ خان نے امید ظاہر کی کہ کل ان کی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر ہے اور وہ چیف جسٹس سے براہِ راست بات کر کے انصاف کی اپیل کریں گی۔

اڈیالہ جیل سے دور روک لیا تاکہ بہانہ بنا سکیں ملاقات کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، علیمہ خان

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ”ہم بہت خوف میں ہیں کیونکہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔ اگر عدالت کے آرڈر کی توہین ہوگی تو پھر کسی بھی پاکستانی کو انصاف نہیں ملے گا یہی وجہ ہے کہ ہم محرومی کا شکار ہیں۔“

علیمہ خان نے توہین عدالت کے حوالے سے واضح کیا کہ اس جرم کی سزا چھ ماہ قید ہے لہٰذا قانون کا احترام اور عدلیہ کی بالادستی ہر صورت لازم ہے۔

Contempt of Court

Aleema Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

judge order