Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

وفاق کا دورہ افغانستان میرے پلان کے مطابق نہیں تھا، علی امین گنڈاپور

کہا وفاقی وفد صرف کوٹ پینٹ پہن کرگیا، پتانہیں کیا ڈسکس کیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 23 اپريل 2025 02:40pm

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کے افغانستان کے حالیہ دورے پر سخت تنقید کی ہے۔ پیر کے روز پیراپلیجک سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاقی وفد کا افغانستان کا دورہ ان کے پلان کے مطابق نہیں تھا، اور نہ ہی اس میں خیبرپختونخوا حکومت کو اعتماد میں لیا گیا۔

علی امین گنڈاپور نے شکوہ کیا کہ وفاقی وفد صرف کوٹ پینٹ پہن کر گیا، اور انہیں نہیں معلوم کہ وفد نے وہاں جا کر کس نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو اس عمل سے الگ رکھ کر کیے گئے مذاکرات کبھی بھی مثبت نتائج نہیں دے سکتے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنے صوبے کے مفادات کے نگہبان ہیں، اور وفاق کو چاہیے کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ضرور کرے، لیکن ایسے اہم قومی معاملات میں صوبے کو نظرانداز نہ کرے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر خیبرپختونخوا کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

Ali Amin Gandapur