Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان میں مزید 19 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوں گے،عالمی بینک کا خدشہ

دیہی علاقوں میں ایک کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں،عالمی بینک
شائع 23 اپريل 2025 12:14pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بیالیس اعشاریہ چار فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اور اس سال مزید انیس لاکھ افراد غربت کا شکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں تقریباً ایک کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق صنعت اور خدمات کے شعبوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کمزور نمو کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ مہنگائی میں کمی کے باوجود لوگوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

موسمی حالات کے بگڑنے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بارشوں میں چالیس فیصد کمی آئی جس سے زرعی پیداوار پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

عالمی بینک؛ پاکستان کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کپاس کی پیداوار میں انتیس اعشاریہ چھ فیصد کمی متوقع ہے جب کہ چاول کی پیداوار میں ایک اعشاریہ دو فیصد کمی کا امکان ہے۔ زرعی شعبے کی ترقی دو فیصد سے کم رہنے کا امکان ہے جس سے غذائی تحفظ کے مسائل مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

عالمی بینک نے کہا کہ ترقیاتی اخراجات میں کمی کی وجہ سے تعمیراتی صنعت پر بھی منفی اثرات پڑے ہیں۔ تاہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب گھرانوں کو سہارا فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

عالمی بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کی خطیر رقم دے گا، وزیراعظم کا خیرمقدم

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زرعی ترقی کے بعد اب اس شعبے کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے باعث عوام کی معیشتی حالت پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

World Bank

پاکستان

Poverty

Pakistan's Economy

Economic Condition

Food insecurity