آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ مزید کم کر دیا
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی ترقی کا تخمینہ کم کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی تازہ ترین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت رواں مالی سال میں 2.6 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی، جو کہ اس سے قبل لگائے گئے 3 فیصد تخمینے سے کم ہے۔
رپورٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے بھی پاکستان کی معاشی شرحِ نمو میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی رواں مالی سال کی ترقی کی شرح 3.2 فیصد بتائی تھی، تاہم حالیہ رپورٹ میں یہ اندازہ بھی نظرثانی کے بعد کم کر دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ تخمینہ معاشی پالیسیوں، جاری مالی دباؤ، اور مہنگائی جیسے عوامل کے باعث متاثر ہوا ہے۔ حکومت کے لیے یہ ایک چیلنج کی صورت اختیار کر سکتا ہے کہ وہ اقتصادی استحکام کے ساتھ ترقی کی شرح کو بہتر بنانے کے اقدامات کرے۔
Comments are closed on this story.