Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

متنازع کینالز کا معاملہ: رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن کا وکلا سے ملاقات کا فیصلہ

وکلا نے وفاق سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرادی
شائع 22 اپريل 2025 08:16pm

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صدر سندھ ہائیکورٹ بار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے دھرنے میں موجود وکلا کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سرفراز میتلو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دھرنے میں شریک وکلا سے مذاکرات کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دھرنے میں موجود وکلا کو ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے، اس پیشرفت پر وکلا نے وفاق سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب صدر سندھ ہائیکورٹ بار سرفراز میتلو نے واضح کیا ہے کہ جب تک نہروں کی جاری تعمیرات منسوخ نہیں کی جاتیں، دھرنا جاری رہے گا تاہم انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھرنا ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہو سکتی ہے۔

سینیٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، پیپلز پارٹی کا نہروں کے منصوبے کیخلاف پھر ایوان سے واک آؤٹ

سندھ میں پانی کا مسئلہ سنگین ہے، کینالز کا حل نکالیں، گلا کیوں گھونٹ رہے ہیں؟ شیری رحمان

سرفراز میتلو کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی اور وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور معاملے کے پرامن حل کی امید ظاہر کی۔

واضح رہے کہ 5 روز سے وکلا نے ببر لو بائی پاس قومی شاہراہ پر دھرنا دے رکھا ہے، جس کے باعث ملک بھر سے آنے اور جانے والے ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Rana Sanaullah

Sindh government

Sharjeel Memon

New Canals

Canalas project

Canals Issue

Canals on Indus River

sindh river canal issue

Controversial canals