Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

ڈی آئی خان میں ڈکیتی کی لرزہ خیز واردات ، والد کے سامنے بیٹا قتل

ڈاکو موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے نقدی بھی چھین کر فرار ہوگئے۔
شائع 22 اپريل 2025 01:50pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

ڈی آئی خان کے علاقے پنیالہ کے نواحی گاؤں میربازی میں ڈکیتی کی ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی، جہاں باپ کے سامنے اس کے جوان بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب باپ بیٹا میربازی اراضیات کے قریب موجود تھے کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا۔ ڈاکو موٹرسائیکل اور دو لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 28 سالہ عرفان اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ڈی آئی خان: گلی کو پختہ کرنے پر رشتہ دار لڑ پڑے، گولیاں چل گئیں، 4 افراد جاں بحق

جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈی آئی خان: پولیس نے معصوم بچے کے قتل کا معمہ 24 گھنٹوں میں حل کر لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Robbery

Dera Ismail Khan

Search Operation

Dera Ismail Khan Firing