Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

کراچی: کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار

گھر کی تلاشی کے دوران تمام رقم گھر کے اندر سے برآمد ہوئی ، پولیس
شائع 22 اپريل 2025 12:43pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فواد نے پانچ لاکھ روپے کی مبینہ ڈکیتی کی اطلاع دی تھی، تاہم تحقیقات کے دوران معاملہ جعلی نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ٹیم جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو فواد کے رویے پر شک ہوا۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے گھر کی تلاشی لی جس کے دوران تمام رقم گھر کے اندر سے برآمد کر لی گئی۔

کراچی گلشن حدید؛ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کی ہلاکت، 5 گھنٹے بعد لواحقین سے مذاکرات کامیاب

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ فواد نے یہ ڈرامہ اپنے والد کے مالی نقصان کو چھپانے کے لیے رچایا۔ اس نے رقم اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے نکالی اور پولیس کو جھوٹی ڈکیتی کی اطلاع دی۔

فریج خریدنے کیلئے ملتان سے کراچی آنیوالا شہری لٹ گیا، قیمتی سامان سمیت 40 ہزار سے محروم

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

karachi

Robbery

False information

5 lakh

Police investigation