Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

پوپ کے جنازے سے متعلق ٹرمپ کی ’متنازع ٹوئٹ‘ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا
شائع 22 اپريل 2025 12:11pm

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس گزشتہ روز 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ ان کی موت پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اٹلی کے دارالحکومت روم جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ روم میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، ہم وہاں جانے کے منتظر ہیں۔

امریکی صدر کے پوپ کے جنازے میں شرکت کرنے کی ٹوئٹ پر ان کے مخالفین نے تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ جنازے میں شرکت کے لیے ٹوئٹ میں ’لک فاروڈ‘ کا لفظ مناسب نہیں ہے۔

نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ جنازے میں شرکت کا منتظر کون ہے؟ یہ شخص پاگل ہے۔’’

ادھر امریکی صدر کی نمائندہ خصوصی مارجوری ٹیلر گرین کی جانب سے پوپ فرانسس کی موت کے بعد کی گئی متنازعہ ٹوئٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ آج عالمی قیادتوں میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ شیطان کو خدا کے ہاتھوں شکست دی گئی“۔

مارجوری ٹیلر گرین نے اپنی متنازع ٹوئٹ میں پوپ فرانسس کا نام لیے بغیر یہ پیغام شئیر کیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرمپ کی نمائندہ خصوصی مارجوری ٹیلر کو نامناسب ٹوئٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Pope Francis

President Donald Trump

devil tweet