Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

اقتصادی محاذ پر اہم پیش رفت، وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں

پاکستان کی معاشی بہتری کے مشاہدے کیلئے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے دورے کی دعوت
شائع 22 اپريل 2025 08:40am

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف لیول معاہدے کے تحت پاکستان کے لیے کیے گئے نئے مالیاتی انتظامات پر شکریہ ادا کیا اور اصلاحاتی عمل کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ وہ خود پاکستان کی معاشی بہتری کا مشاہدہ کر سکیں۔

علاوہ ازیں، وزیر خزانہ نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ ”بہار اجلاس 2025“ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے عالمی بینک گروپ کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں حاصل کی گئی میکرو اکنامک بہتری پر تفصیلی بریفنگ دی۔

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

واشنگٹن ہی میں وزیر خزانہ کی امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات ہوئی، جو پاکستان بزنس کونسل اور یو ایس چیمبر آف کامرس کے تعاون سے منعقد ہوئی۔ وزیر خزانہ نے شرکاء کو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مثبت منزل بن رہا ہے۔

معدنیات کے شعبے میں پاک-امریکہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی، اور وزیر خزانہ نے اس میدان میں شراکت داری جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

2025-26 وفاقی بجٹ خسارہ 7222 ہزار ارب رہنے کا امکان

اس موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری، مسٹر رابرٹ کیپروتھ سے بھی وزیر خزانہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتِ حال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

IMF

Muhammad Aurangzeb