Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

کراچی گلشن حدید؛ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کی ہلاکت، 5 گھنٹے بعد لواحقین سے مذاکرات کامیاب

لانڈھی میں گھریلو جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
اپ ڈیٹ 22 اپريل 2025 12:02am
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ گلشن حدید فیز ٹو میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد ورثا کی جانب سے نیشنل ہائی روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹے دھرنا دیا۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں دوران ڈکیتی نوجوان کے قتل کے واقعے کے بعد ورثاء نے احتجاجا نیشنل ہائی وے بلاک کردی۔ احتجاج لواحقین اورساتھی شوروم مالکان کی جانب سے کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث 5 گھنٹے سے ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی شاہراہ بند رہی، پولیس اور مظاہرین کے وفد میں مزکرات کا عمل شروع ہوا، قائم مقام ایس پی ملیر مظاہرین سے مزکرات کیلئے پہنچے۔

پولیس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا گیا۔ ٹریفک کو پورٹ قاسم سے اندرون علاقے اورلنک روڈ بھیجا گیا۔

مظاہرین نے ٹھٹھہ سے کراچی نیشنل ہائی وے کے دونوں ٹریک بند کر دیے تھے۔

قبل ازیں، پولیس کے مطابق عالم نامی نوجوان بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر نکلا ہی تھا کہ 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے گلی میں روک لیا۔عالم نے مزاحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے عالم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

دوسری جانب لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوئی ہے جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی یوسی چیئرمین عامر بھٹو جاں بحق

شہریوں نے بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کردیا۔

firing

Street Crime

Karachi Firing

Robbery resistance