Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا

24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، مولانا راشد محمود سومرو
شائع 21 اپريل 2025 02:53pm

وکلا کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ 24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سال بیٹھے رہیں گے لیکن کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نہری تنازع پر پس پردہ مفاہمت، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔

دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔

JUIF

jamiat ulema e islam

New Canals

Canals Issue

Canals on Indus River

sindh river canal issue

Controversial canals

sindh punjab border