Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

فیصلہ گزشتہ 2 روز جاری رہنے والے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا
شائع 21 اپريل 2025 02:23pm

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ گزشتہ 2 روز جاری رہنے والے جے یو آئی کے مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمان جلد حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ باضابطہ الائنس کا حصہ نہیں ہوگی جبکہ جے یو آئی پی ٹی آئی کے ساتھ ایشو ٹو ایشو معاملات چلائے گی۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہیں، پارٹی کا اپنا کوئی ایک فیصلہ نہیں ہے۔

جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل نے حتمی اختیار مولانا فضل الرحمان کو دے دیا، مولانا فضل الرحمان جلد حتمی اعلان کریں گے۔

Fazal ur Rehman

JUIF

Molana Fazal ur Rehman

Maulana Fazal ur Rehman

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

jamiat ulema e islam