پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کا انخلا جاری
پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا سلسلہ حکومت کی مقرر کردہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز 20 اپریل کو مجموعی طور پر 3,387 مزید غیر قانونی افغان باشندوں کو باحفاظت طور پر ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔
حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 79 ہزار 486 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ انخلا کے اس عمل کو منظم اور پرامن رکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے مکمل اقدامات کیے ہیں، جن میں باعزت واپسی کو یقینی بنانا اور انسانی وقار کا خیال رکھنا شامل ہے۔
پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری، مزید 3099 افراد طورخم کے راستے روانہ
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران کسی افغان شہری سے بدسلوکی نہیں کی جا رہی اور ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا کی یہ مہم گزشتہ برس حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد شروع کی گئی تھی، جس میں تمام غیر رجسٹرڈ غیر ملکیوں اور غیر قانونی افغان باشندوں کو رضا کارانہ طور پر وطن واپسی کی مہلت دی گئی تھی۔
غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا جاری، طور خم کے راستے 3 ہزار سے زائد افراد ملک بدر کر دیے گئے
انخلا کے اس عمل میں مقامی ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور افغان حکام باہمی رابطے سے کام کر رہے ہیں تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
Comments are closed on this story.