فیصل آباد: ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، ماں 2 بچوں سمیت جاں بحق
فیصل آباد میں ڈمپر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو زرائع کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ میں ساہیوال روڈ پر موٹرسائیکل سوار فیملی ٹرک میں پیچھے سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ڈمپر ٹرک سے ٹکرائے گئے۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ماں 35 سالہ مختاراں بی بی، 13 سالہ بیٹا علی حس اور 14 سالہ بیٹی اقراء شامل ہیں جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
لاہور:بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر،3 نوجوان جاں بحق
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، حادثے کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں 398 گ ب سے ہے۔
Comments are closed on this story.