Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی کا دوٹوک اعلان

ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا، لاہور میں پی سی بی چیئرمین کی میڈیا سے گفتگو
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2025 07:24pm

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، معاہدہ کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، عاقب جاوید کوعارضی طور پر ذمہ داری دی تھی، پاکستان کی مینز ٹیم کے کوچ کے حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنے میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا

چیئرمین پی سی بی کا بلائنڈ کرکٹ ٹیم کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا، عاقب جاوید کو کوچنگ کی زمہ داری سنبھالنےکی درخواست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔

lahore

PCB chairman

congratulates

women's team