Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

ملک میں سوا 2 کروڑ بھکاری ہیں جن کی ماہانہ آمدنی اربوں روپے ہے، خواجہ آصف کا بڑا انکشاف

یو اے ای میں بھکاریوں کی اکثریت پاکستانی خواتین کی ہے، وزیر دفاع
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2025 09:07pm
فائل فوٹیج
فائل فوٹیج

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔ پاکستان میں سوا 2 کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن کی ماہانہ آمدنی 82 ارب روپے ہے۔

وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں سوا دو کروڑ بھکاری ہیں۔ جن کی ماہانہ آمدنی 82 ارب روپے ہے، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی، لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دوست لندن میں ملا اس نے کہا کہ ایک بچی کی شادی ہوئی اور جس گھر میں شادی ہوئی انکا بڑا سا گھرتھا گاڑیاں بھی تھیں لیکن چند دن بعد لڑکی واپس آ گئی۔ والدین کے پوچھنے پر بتایا کہ گھروالے عجیب ہیں صبح سب کپڑے بدل کرگھر سے چلے جاتے ہیں اور سارا دن بھیک مانگتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بھکاریوں کی اکثریت پاکستان خواتین کی ہے، محرم وطن میں گزار کر پھر واپس چلے جاتے ہیں، جیسے گرمیوں کی چھٹیاں منانے آئے ہیں۔

ویزے کے حصول سے متعلق متحدہ عرب امارات کی نئی ہدایات جاری

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت چھ ہزار کے قریب افراد وزٹ ویزے پر جا کر بھیک مانگ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دوسرے ممالک ہمیں سہولیات کیسے فراہم کر سکتے ہیں؟

سعودیہ نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کردی

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنے والوں کا مسئلہ نہ صرف معاشرتی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

Khwaja Asif

Business Community

visa issue

SAILKOT