پشاور میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
پشاور ، ایکسائز پولیس نے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایکسائز پولیس کے مطابق ایچ گول چوک پر کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
برآمد ہونے والی منشیات میں 50 ہزار 400 گرام چرس اور 2500 گرام آئس شامل ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات اسمگلر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا۔
منشیات کے گندے دھندے کیخلاف ایکشن، کراچی سے بین الاقوامی گروہ کا منشیات فروش گرفتار
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو پشاور کے علاقے باغبان کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم یہ منشیات گاڑی کے ذریعے پنجاب اسمگل کر رہا تھا۔
ایکسائز پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملزم سے منشیات کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔
Comments are closed on this story.