پاکستان بنگلہ دیش مذاکرات میں بڑی پیشرفت، اسحاق ڈار ڈھاکہ جائیں گے
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے دورہ کا شیڈول طے ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار 26 اور 27 اپریل کو ڈھاکہ جائیں گے، دورے کا شیڈول سیکرٹری خارجہ کی ڈھاکہ میں ملاقاتوں میں طے پایا۔ دورے کے دوران دوطرفہ تجارت، عوامی روابط، دفاع، اور دیگر اہم شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کابل کا دورہ کریں گے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 26 اور 27 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کا شیڈول سیکرٹری خارجہ کی حالیہ ڈھاکہ ملاقاتوں کے دوران طے پایا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے ساتھ سیکریٹری خارجہ سطح پر بات ہوئی، بنگلا دیش کے ساتھ کچھ دیرینہ معاملات بھی زیرغور آئے۔
اسحاق ڈار اس دورے پر وسیع تر ایجنڈے کے ساتھ روانہ ہوں گے، جس میں دوطرفہ تجارت، عوامی روابط، دفاع، اور دیگر اہم شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں بہتری اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش نے 17 اپریل 2025 کو ڈھاکا میں 15 سال کے وقفے کے بعد چھٹی دو طرفہ مشاورت کا آغاز کیا۔ ان بات چیت کی قیادت پاکستان کی سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور بنگلہ دیش کے سیکریٹری خارجہ محمد جاشم الدین نے کی۔ یہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی اور اسٹریٹیجک تعاون پر تفصیلی بات چیت کی، جس میں دونوں اقوام کی مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور عوامی خواہشات کو پیش نظر رکھا گیا۔ حالیہ دنوں میں نیو یارک، قاہرہ، ساموا اور جدہ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جنہوں نے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ زندہ کرنے میں مدد فراہم کی۔
دونوں ممالک نے تجارتی تعلقات، زراعت، تعلیم اور رابطے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان نے اپنی زرعی یونیورسٹیوں میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی، جبکہ بنگلہ دیش نے ماہی گیری اور بحری علوم میں تکنیکی تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی یونیورسٹیوں سے سکالرشپ پیشکشوں کا بھی خیرمقدم کیا اور تعلیمی شعبے میں گہرے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
رابطے کو اہمیت دیتے ہوئے دونوں ممالک نے کراچی اور چٹاگانگ کے درمیان براہ راست شپنگ سروس کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور براہ راست فضائی روابط کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ سفر اور ویزا کی سہولت میں آسانی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
بنگلہ دیش نے ڈھاکا میں پاکستانی فنکاروں کی حالیہ پرفارمنسز کی تعریف کی، جبکہ پاکستان نے باہمی ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی۔ کھیلوں، میڈیا اور ثقافتی اداروں میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کثیر الجہتی مسائل پر دونوں ممالک نے جنوبی ایشیا کے علاقے میں سارک کو اس کے بانی اصولوں کے مطابق دوبارہ فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ سارک کا عمل دو طرفہ سیاسی مسائل سے آزاد رہے گا۔
پاکستان کی سیکریٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے عہدیداروں کو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر آگاہ کیا اور اس مسئلے کے جلد حل کی اہمیت پر زور دیا، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو۔
دونوں ممالک نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی علاقے خاص طور پر غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
سیکریٹری خارجہ نے بنگلہ دیش کے معزز چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس اور خارجہ مشیر محمد توحید حسین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں علاقائی انضمام، اقتصادی روابط اور دو طرفہ تعلقات کو بیرونی دباؤ سے آزاد رکھنے کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں نے ایک دور اندیش شراکت داری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلہ دیش کے معزز چیف ایڈوائزر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی قیادت کی طرف سے انہیں نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ اگلا دور مشاورت 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔
اسحاق ڈار کا کابل کا دورہ بھی طے
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کابل کا دورہ کریں گے، نائب وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم پیش رفت ہے، ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں۔
آرمی چیف کے بیان پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں، وزارت خارجہ ردعمل پر مجبور
ہفتہ وار بریفنگ میں شفقت علی خان نے بتایا کہ بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان پر الزامات عائد کئے، وہ پاکستان پر ہر موقع پر بیان بازی کرتے ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس کی تحقیقات جاری ہیں، دفتر خارجہ دہشت گردی افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، امریکا نے آصف مرچنٹ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کیں۔
Comments are closed on this story.