سوات میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشسن، 4 خوارج ہلاک
سوات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے سوات میں آپریشن کے دوران 4 خوارج دہشت گرد مارے گئے، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 18 اپریل کو ضلع سوات میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
فورسز کے آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے خوارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سوات میں الخوارج کے خلاف فورسز کی آپریشن کی پذیرائی
درین اثنا وزیرشہباز شریف نے سوات میں الخوارج کے خلاف فورسز کے آپریشن کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رکھیں گے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوات میں آپریشن پر فورسزکی ستائش
وزیرداخلہ محسن نقوی کی سوات میں آپریشن پر فورسزکی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ فورسزنے 4 خوارجی دہشتگردوں کوعبرتناک انجام تک پہنچایا۔ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشتگردوں،سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، پاکستان کوامن کا گہوارہ بنانے کیلئے سیکیورٹی فورسز پر عزم ہیں، خوارجی دہشت گردوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
ہلاک خارجی حذیفہ کی والدہ کا عوام کیلئے خصوصی پیغام
فتنہ الخوراج سے متاثرہ عوام نےانتہا پسندی کومسترد کردیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے خاندان اور قبیلے کا لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
سوات میں ہلاک خارجی حذیفہ کی والدہ نے عوام کیلئے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 15 اپریل کوکلاچی میں آپریشن کےدوران 4 خارجی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں میں خارجی حذیفہ عرف عثمان بھی شامل تھا۔
والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا بیٹا حذیفہ نافرمان تھا، ہم نے حذیفہ کو بہت سمجھایا،والد نے بھی بہت بار ڈانٹا مگر حذیفہ پر ہماری بات کا کوئی اثر نہیں ہوتا تھا۔
Comments are closed on this story.