آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت چھ مئی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی
آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورکے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت چھ مئی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کی عدم دستیابی پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔ کیس کی آئندہ تاریخ پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور و دیگرکیخلاف کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
Ali Amin Gandapur
feed Russian army
مقبول ترین
Comments are closed on this story.