عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا خان اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اس موقع پر حامد رضا نے کہا کہ عمران خان سے جیل میں ملنے جانے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کو لے کر پارٹی میں تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں، لیکن میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔
عمران خان سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، شیر افضل مروت 188
ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، باقی لوگوں کو دی جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، پارٹی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو ناکوں پر روک دیا گیا
حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے سلمان صفدر کو ملاقات کا کہا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا جا رہا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم یہاں پر امن طور پر آنے کی کال دیں۔
Comments are closed on this story.