Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

آزاد کشمیر سے ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
شائع 17 اپريل 2025 02:44pm

آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ کرنل وقار نور کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے نو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ کرنل وقار نور اورآئی جی نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا، اس موقع پر وزیرداخلہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے ان دہشت گردوں کو سرحد پار سے تربیت دی جا رہی تھی۔

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی نماز جنازہ پاکستان میں ادا کردی گئی 437 179

وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔

جنوبی وزیرستان کے دوتانی قبائل کا دہشت گردوں کیخلاف جرگہ، متحد ہونے کا اعلان 122 122

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ثاقب کو گرفتار ملزم زرنوش کی نشاندہی پر انیس مارچ کو آزاد پتن سے گرفتار کیا گیا ہے۔

Terrorists Arrest

AJK Minister