Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

بیرسٹر سیف کا وزیر پیٹرولیم کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

خیبر پختونخوا کی ترقی، خودمختاری اور ملکیتی معدنی ذخائر کی حفاظت و فروغ سب سے پہلے مقدم ہے
شائع 17 اپريل 2025 10:55am

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے کسی بھی قسم کے کاغذات پر دستخط نہیں کیے، اور نہ ہی وفاق کے ساتھ اس ضمن میں کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر اپنے بیان کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھا جاتا ہے۔

صدر زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے مستعفی ہونا چاہئیے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی تاکہ آئندہ کسی کو بغیر تحقیق اس قسم کے بیانات دینے کی جرات نہ ہو۔

بیرسٹر سیف نے وضاحت کی کہ مائنز اینڈ منرلز بل مکمل طور پر خیبر پختونخوا کے معدنی وسائل کے تحفظ، ان کے مؤثر استعمال اور صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ اس قانون کے بنانے میں نہ تو SIFC کی کوئی ڈکٹیشن لی گئی اور نہ ہی وفاقی حکومت کا کوئی دباؤ قبول کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قانون خیبر پختونخوا کی ترقی، خودمختاری اور ملکیتی معدنی ذخائر کی حفاظت و فروغ کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ کسی بھی بیرونی دباؤ یا اثر و رسوخ کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی سے کہیں زیادہ اختلافات تو شریف خاندان کے اندر ہر وقت پائے جاتے ہیں، بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ اگر دیگر صوبوں نے وفاق کی ہدایات پر قانون سازی کی ہے تو یہ ان کا حق اور فیصلہ ہے، تاہم خیبر پختونخوا نے ہمیشہ اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے اور صوبے کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے قانون سازی کی ہے۔

خیبر پختونخوا

Barrister Muhammad Ali Saif

Information Advisor